وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت، پنجاب پولیس کا صوبائی سرحدی چیک پوسٹوں کو مضبوط بنانے کا مشن
آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی زیر صدار ت ویڈیو لنک اجلاس، صوبائی سرحدی چیک پوسٹوں کے پیشہ ورانہ امور کا جائزہ لیا گیا۔
پنجاب پولیس کی صوبائی سرحدی و دریائی چوکیاں دہشت گردی کے خلاف پہلی ڈیفنس لائن ہیں، آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور
وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پرپنجاب پولیس کا صوبائی سرحدی چیک پوسٹوں کو مضبوط بنانے کا مشن تکمیل کی جانب گامزن ہے اور آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی زیر صدارت تعینات افسران اور اہلکاروں سے ویڈیو لنک اجلاس باقاعدگی سے جاری ہیں۔ اسی مناسبت سے آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی زیر صدارت سنٹرل پولیس آفس میں اجلاس منعقد ہوا جس میں ڈی پی او ڈیرہ غازی خان سید علی، ڈی پی او راجن پور کیپٹن (ریٹائرڈ) دوست محمد، چیک پوسٹ سخی سرور، تریمن، ادھی والا، بیت باغ شاہ اور شاہ ولی کے سٹاف کی بذریعہ ویڈیو لنک شرکت کی۔ ڈی پی اوز ڈی جی خان اور راجن پور نے چیک پوسٹوں پر تعینات نفری، سہولیات، وسائل اور چیلنجز بارے بریفنگ دی،ڈی آئی جی آپریشنز پنجاب وقاص نذیر بھی اجلاس میں موجود تھے۔
آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے کہاکہ پنجاب پولیس کی صوبائی سرحدی و دریائی چوکیاں دہشت گردی کے خلاف پہلی ڈیفنس لائن ہیں، چوکیوں پر تعینات پولیس جانباز خوارجی دہشت گردوں و سماج دشمن عناصر کے آگے سیسہ پلائی دیوار ہیں، آئی جی پنجاب نے کہاکہ سرحدی و دریائی چیک پوسٹوں کا اسمگلنگ کی روک تھام میں اہم کردار ہے، پنجاب پولیس تمام سرحدی چیک پوسٹوں کو اضافی نفری، جدید وسائل سے مزید مضبوط بنا رہی ہے، ڈاکٹر عثمان انور نے کہاکہ راجن پور میں شاہ ولی، ادھی والا اور بیت باغ شاہ چوکیوں پر نفری کو دوگنا کردیا گیا ہے، چوکیوں پر تعینات جوانوں کو بلٹ پروف جیکٹس، ہیلمٹس، جدید گاڑیاں اور لاجسٹکس فراہم کیا گیا ہے، آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے ہدایت کی کہ ڈی پی اوز سرحدی چیک پوسٹوں کی باقاعدگی سے انسپکشن کریں، انفراسٹرکچر ڈویلپمنٹ، اہلکاروں کے قیام و طعام کی سہولیات کے معیار کو مزید بہتر بنائیں، آئی جی پنجاب کی سرحدی چوکیوں پر تعینات جوانوں کو بھرپور جوش و جذبے کے ساتھ فرائض ادائیگی کی ہدایت کی۔ ڈسٹرکٹ پولیس افسران نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ سرحدی چیک پوسٹوں پر تعینات اہلکاروں نے جہاں دہشت گرد عناصر کے عزائم کو خاک میں ملایا ہے وہیں ان چوکیوں کی بدولت نان کسٹم اشیاء کی اسمگلنگ کو بھی روکا جا رہا ہے، پولیس جوان ہا ئی الرٹ ہو کر فرائض ادا کرتے ہوئے شہریوں کی جان وما ل کا تحفظ یقینی بنار ہے ہیں۔ اجلاس میں دریائی چیک پوسٹوں کی اپ گریڈیشن کے امور پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔
(ہینڈ آؤٹ نمبر898)
سیدمبشر حسین
ڈائریکٹر پبلک ریلیشن
پنجاب پولیس
***************************

Press Release Date:
Thursday, September 12, 2024