Sep 12, 2024
لاہور(کر ائم رپو رٹر)پنجاب پولیس کے ٹک ٹاکرز کے لیے بری خبر، پولیس یونیفارم میں سوشل میڈیا پر ویڈیوز اپ لوڈ کرنے پر پابندی عائد کر دی گئی۔پولیس حکام کے مطابق ٹک ٹاک، فیس بک اور دیگر سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر پولیس یونیفارم میں ویڈیوز اپ لوڈ کرنے پر پابندی عائد کر دی گئی ہے، اس حکم کی خلاف ورزی کرنے والے افسران اور اہلکاروں کے خلاف سخت محکمانہ کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔وزیر اعلیٰ ہاوس کی ہدایات پر یہ احکامات جاری کیے گئے ہیں۔
(روز نامہ نوائےوقت)
*********************