لاہور کی یونین کونسل 69 میں پولیو کے قطرے پلانے سے انکار کرتے ہوئے خاتون نے لیڈی پولیو ورکر کو تشدد کا نشانہ بنا ڈالا۔مقدمہ درج ہونے پر خاتون کو گرفتار کرلیا گیا۔ شفیق آباد یو سی 69کی رہائشی خاتون نے پولیو ٹیم کو اپنے بچے کو پولیو کے قطرے پلانے سے انکار کرتے ہوئے کہا کہ وہ بحریہ ٹاؤن کی رہائشی ہے وہاں جاکر اپنے بچے کو قطرے پلائے گی جس پر پولیو ٹیم نے تکرار کی توخاتون نے لیڈی پولیو ورکر پر تھپڑوں کی بارش کردی جس پر ڈپٹی ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر داتا گنج بخش ٹاؤن ڈاکٹر حسن کی طرف متعلقہ تھانے میں درخواست دیکر مقدمہ درج کروایا گیا جس کے بعد شفیق آباد پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے موقع سے لڑائی جھگڑا کرنے والی خواتین اور ایک شخص کو گرفتار کر لیا۔دوسری جانب صوبائی وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق کا کہنا ہے کہ پولیو ورکر پر تشدد کرنے والوں کو معاف نہیں کیا جائے گا۔
(روز نامہ دنیا)
*********************