Sep 12, 2024
:انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے پولیس لائنز سکیورٹی ڈویژن کا دورہ کیا اور سکیورٹی ڈویژن کے افسران و اہلکاروں سے ملاقات،آئی جی پنجاب نے سکیورٹی ڈویژن کے کیبن، کوت اور محرر آفس کا معائنہ کیا، سکیورٹی ڈویژن کا روزنامچہ اور کوت میں اسلحہ بھی چیک کیا، اس موقع پر سپروائزری افسران نے آئی جی پنجاب کو سکیورٹی ڈویژن کے پیشہ وارانہ امور، لاجسٹکس اور اسلحہ بارے بریفنگ دی،آئی جی پنجاب نے اہلکاروں کو الرٹ ہو کر ڈیوٹی فرائض سرانجام دینے کی ہدایت کی اورانھوں نے کہا کہ دوران ڈیوٹی بلٹ پروف جیکٹس، ہیلمٹ سمیت حفاظتی اقدامات اور ایس او پیز پر عملدرآمد یقینی بنائیں۔
(روز نامہ سٹی 42)
**********************
