جرائم پیشہ عناصر کی سر کوبی کیلئے سرچ اینڈ کومبنگ آپریشنز جاری

Sep 12, 2024
وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف کے محفوظ پنجاب ویژن کی تکمیل میں شرپسند، دہشت گرد و جرائم پیشہ عناصر کی سرکوبی کیلئے سرچ اینڈ کومبنگ آپریشنز جاری ہیں۔ترجمان پنجاب پولیس نے بتایا کہ لاہور سمیت صوبہ بھر میں روزانہ کی بنیاد پر سرچ اینڈ کومبنگ آپریشنز کا سلسلہ جاری ہے جس کے تسلسل میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران لاہور سمیت صوبہ بھر میں 338 سرچ و کومبنگ آپریشنز کئے گئے، 8598 افراد سے پوچھ گچھ کی گئی، 23 مشتبہ افراد کو حراست میں لیا گیا، ترجمان پنجاب پولیس نے مزید بتایا کہ رواں سال فروری سے جاری خصوصی مہم کے دوران صوبہ بھر میں 18584 سرچ و کومبنگ آپریشنز کئے گئے، مجموعی طور پر 05 لاکھ 97 ہزار سے زائد افراد سے پوچھ گچھ کی گئی، 5399 مشتبہ افراد کو حراست میں لیا گیا، 112 پسٹلز، 16 بندوقیں اور 11 رائفلیں برآمد ہوئیں۔ آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انورنے تمام سپروائزری افسران کو سرچ، سویپ اور انٹیلی جنس بیسڈ کومبنگ آپریشنز میں تیزی کا حکم دیا۔آئی جی پنجاب نے ہدایت کی کہ حساس مقامات، تعلیمی اداروں،  بس اڈوں، ہوٹلز اور سراؤں میں روزانہ کی بنیاد پر سرچ و کومبنگ آپریشنز باقاعدگی سے جاری رکھے جائیں، غیر قانونی سرگرمیوں میں ملوث سماج دشمن عناصر کو قانون کی گرفت میں لا کر قرار واقعی سزائیں دلوائی جائیں۔
(روز نامہ جناح)
********************