سنٹرل پولیس آفس: آفس سپرنٹنڈنٹ سے اسسٹنٹ ڈائریکٹر کے عہدے پر ترقی پانے والے افسران کے اعزاز میں تقریب

سنٹرل پولیس آفس: آفس سپرنٹنڈنٹ سے اسسٹنٹ ڈائریکٹر کے عہدے پر ترقی پانے والے افسران کے اعزاز میں تقریب
آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے اسسٹنٹ ڈائریکٹر کے عہدے پر ترقی پانے والے افسران میں آرڈرز تقسیم کئے۔
 
پنجاب پولیس میں آفس سپرنٹنڈنٹ سے اسسٹنٹ ڈائریکٹر کے عہدے پر ترقی پانے والے افسران کے اعزاز میں سنٹرل پولیس آفس میں تقریب منعقد ہوئی جس میں آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے اسسٹنٹ ڈائریکٹر کے عہدے پر ترقی پانے والے افسران میں آرڈرز تقسیم کئے۔آئی جی پنجاب نے اسسٹنٹ ڈائریکٹرز کو نئے عہدے کی ذمہ داریاں سخت محنت و تندہی سے ادا کرنے کی ہدایت کی۔ ڈا کٹر عثمان انو رنے کہاکہ دفاتر کے انتظامی امور چلانے میں اسسٹنٹ ڈائریکٹرز کا کلیدی کردار ہے، تمام اسسٹنٹ ڈائریکٹر نئے منصب کے فرائض خلوص نیت اور بھرپور فرض شناسی سے سر انجام دیں۔ آئی جی پنجاب نے کہاکہ پیشہ ورانہ امور پر خصوصی توجہ سے دفاتر کی ورکنگ کو مزید اپ گریڈ کیا جائے۔ تقریب میں ایڈیشنل آئی جی پنجاب سلطان احمد چوہدری اور ایڈیشنل آئی جی سی ٹی ڈی وسیم احمد خان نے بھی خطاب کیا۔ڈی آئی جی اسٹیبلشمنٹ ون کیپٹن (ریٹائرڈ) لیاقت ملک اور ڈی آئی جی اسٹیبلشمنٹ ٹو سلیمان سلطان رانا نے بھی اسسٹنٹ ڈائریکٹر زکو مبارک باد دی۔ترقی پانے والے افسران کے اہلخانہ اور بچوں نے خصوصی طور پر تقریب میں شرکت کی۔آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے 21 آفس سپرنٹنڈنٹ کو اسسٹنٹ ڈائریکٹر کے عہدے پر ترقی دی ہے، ترقی پانے والے اسسٹنٹ ڈائریکٹرز پولیس کی مختلف فیلڈ فارمیشنز اور اضلاع میں خدمات سر انجام دے رہے ہیں۔
 
 

(ہینڈ آؤٹ  نمبر896)

سیدمبشر حسین

ڈائریکٹر پبلک ریلیشن

پنجاب پولیس

***************************

 
Press Release Date: 
Wednesday, September 11, 2024