سنٹرل پولیس آفس: آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور سے پولیس ملازمین اور انکے اہلخانہ کی ملاقات

سنٹرل پولیس آفس: آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور سے پولیس ملازمین اور انکے اہلخانہ کی ملاقات
آئی جی پنجاب کے پولیس ملازمین اور انکے اہل خانہ کے پیش کردہ مسائل اور درخواستوں پر فوری ازالے کے احکامات۔
 
انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے سنٹرل پولیس آفس میں پولیس ملازمین اور انکے اہل خانہ سے ملاقات کی، آئی جی پنجاب نے پولیس ملازمین اور انکے اہل خانہ کے پیش کردہ مسائل سنے اور درخواستوں پر فوری ازالے کے احکامات جاری کئے۔ آئی جی پنجاب نے سب انسپکٹر جاوید اقبال کی سنٹرل پولیس آفس سے ریلیو کرنے کی درخواست پر اے آئی جی ایڈمن کو ریلیف کی ہدایت کی۔ ڈاکٹر عثمان انور نے غازی کانسٹیبل طارق محمود کے بیٹے کیلئے تعلیمی سکالرشپس کی درخواست کاروائی کیلئے ایڈیشنل آئی جی ویلفیئر کو بھجوا دی۔ آئی جی پنجاب نے ڈی ایس پی (ریٹائرڈ) سید ابرار حسین نقوی اور انسپکٹر محمد اسلم (ریٹائرڈ) کی کنٹریکٹ پر بطور ٹرینر بھرتی کی درخواست ایڈیشنل آئی جی انویسٹی گیشن پنجاب کو بھجوا دی۔ڈاکٹر عثمان انو رنے انسپکٹر منور حسین اور عبدالکریم کی پروموشن درخواستوں پر ایڈیشنل آئی جی پنجاب کو میرٹ پر ریلیف کی ہدایت کی۔ منسٹریل سٹاف سوار خان (ریٹائرڈ) کی جانب سے بیٹے کی بھرتی کی درخواست پر اے آئی جی ایڈمن کو ریلیف کی ہدایت کی۔ آئی جی پنجاب نے کانسٹیبلز محمد عمران، وقاص رضا اور آکاش مسیح کی لوئر کلاس کورس رزلٹ کے از سر نو جائزہ کی درخواست ایڈیشنل آئی جی ٹریننگ کو بھجوا دی۔آئی جی پنجاب نے ایڈمن، ویلفیئر اور ڈسپلن امور سے متعلق دیگر درخواستوں پر بھی احکامات جاری کئے۔آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے کہاکہ پولیس ملازمین کی بہترین ویلفیئر اولین ترجیح ہے، میرٹ پر ہر ممکن ریلیف اقدامات جاری رہیں گے۔ ڈاکٹر عثمان انور نے ہدایت کی کہ سپروائزری افسران ماتحت سٹاف کو درپیش ذاتی و پیشہ ورانہ مسائل کا فوری ازالہ یقینی بنائیں، پولیس ملازمین کی درخواستوں پر فوری ریلیف فراہم کرکے رپورٹس سنٹرل پولیس آفس بھجوائی جائیں۔
 
 

(ہینڈ آؤٹ  نمبر894)

سیدمبشر حسین

ڈائریکٹر پبلک ریلیشن

پنجاب پولیس

***************************

 
Press Release Date: 
Wednesday, September 11, 2024