پولیس کا جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن

Sep 11, 2024
انسپکٹرجنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انو رکی زیر نگرانی پنجاب پولیس صوبہ بھر میں خطرناک مجرمان کی سرکوبی کیلئے مصروف عمل  ہے اورلاہور سمیت صوبہ کے تمام اضلاع میں سنگین جرائم کے خاتمے کا مشن بلا تعطل جاری ہے۔ ترجمان پنجاب پولیس نے بتایا کہ رواں سال کے دوران جرائم کی سنگین وارداتوں میں ملوث 4646 گینگز کا خاتمہ کیا گیا، کریمنل گینگز کے 11636 مجرمان گرفتار کئے گئے، مجرمان کے قبضہ سے 07 ارب 61 کروڑ 80 لاکھ روپے کی پراپرٹیز (مال مسروقہ) برآمد کیا گیا، مال مسروقہ میں 1303 گاڑیاں، 19431 موٹر سائیکلیں، 1957 تولے سونا، 7978 موبائل فونز،3241 مال مویشی برآمد کرکے مالکان کے حوالے کئے گئے۔ ترجمان پنجاب پولیس نے بتایا کہ مختلف وارداتوں میں مطلوب مجرمان سے 04 ارب 79 کروڑ روپے سے زائد کیش برآمد کیا گیا۔ صوبائی دارالحکومت میں ہونے والے کریک ڈاؤن بارے ترجمان پنجاب پولیس نے بتایا کہ رواں سال کے دوران2628 گینگز کا خاتمہ کرتے ہوئے 6033 ملزمان کوگرفتار کیا گیا، مجرمان کے قبضے سے 04 ارب 31 کروڑ روپے سے زائد پراپرٹیز (مال مسروقہ) برآمد کیا گیا۔
آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے خطرناک گینگز کی سرکوبی میں بہترین کارکردگی پر پولیس ٹیموں کو شاباش دی۔
(روز نامہ ایکسپریس)
***********************