سنگین جرائم کے خاتمے کا مشن، پنجاب پولیس صوبہ بھر میں خطرناک مجرمان کی سرکوبی کیلئے مصروف عمل

سنگین جرائم کے خاتمے کا مشن، پنجاب پولیس صوبہ بھر میں خطرناک مجرمان کی سرکوبی کیلئے مصروف عمل
رواں سال کے دوران جرائم کی سنگین وارداتوں میں ملوث 4646 گینگز کا خاتمہ، 11636 مجرمان گرفتار۔ ترجمان پنجاب پولیس
انسپکٹرجنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انو رکی زیر نگرانی پنجاب پولیس صوبہ بھر میں خطرناک مجرمان کی سرکوبی کیلئے مصروف عمل  ہے اورلاہور سمیت صوبہ کے تمام اضلاع میں سنگین جرائم کے خاتمے کا مشن بلا تعطل جاری ہے۔ ترجمان پنجاب پولیس نے بتایا کہ رواں سال کے دوران جرائم کی سنگین وارداتوں میں ملوث 4646 گینگز کا خاتمہ کیا گیا، کریمنل گینگز کے 11636 مجرمان گرفتار کئے گئے، مجرمان کے قبضہ سے 07 ارب 61 کروڑ 80 لاکھ روپے کی پراپرٹیز (مال مسروقہ) برآمد کیا گیا، مال مسروقہ میں 1303 گاڑیاں، 19431 موٹر سائیکلیں، 1957 تولے سونا، 7978 موبائل فونز،3241 مال مویشی برآمد کرکے مالکان کے حوالے کئے گئے۔ ترجمان پنجاب پولیس نے بتایا کہ مختلف وارداتوں میں مطلوب مجرمان سے 04 ارب 79 کروڑ روپے سے زائد کیش برآمد کیا گیا۔ صوبائی دارالحکومت میں ہونے والے کریک ڈاؤن بارے ترجمان پنجاب پولیس نے بتایا کہ رواں سال کے دوران2628 گینگز کا خاتمہ کرتے ہوئے 6033 ملزمان کوگرفتار کیا گیا، مجرمان کے قبضے سے 04 ارب 31 کروڑ روپے سے زائد پراپرٹیز (مال مسروقہ) برآمد کیا گیا۔
آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے خطرناک گینگز کی سرکوبی میں بہترین کارکردگی پر پولیس ٹیموں کو شاباش دی۔آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کا منظم جرائم کے مکمل خاتمے کیلئے کریک ڈاؤن کو مزید تیز کرنے کا حکم دیتے ہوئے کہاکہ ڈکیتی، قتل، اغواء سمیت دیگر سنگین جرائم میں ملوث پیشہ ور مجرمان کو قانون کی گرفت میں لایا جائے۔ آئی جی پنجاب نے ہدایت کی کہ ہاٹ سپاٹ ایریاز میں موثر پلاننگ اور ٹارگٹڈ آپریشنز سے مجرمان کا صفایا کیا جائے، شہریوں کی جان و مال کے تحفظ اور جرائم کے قلع قمع میں تمام تر وسائل بروئے کار لائے جائیں۔
 

(ہینڈ آؤٹ  نمبر892)

سیدمبشر حسین

ڈائریکٹر پبلک ریلیشن

پنجاب پولیس

***************************

 
Press Release Date: 
Tuesday, September 10, 2024