آئی جی پنجاب کی ایس ایس پی رفعت بخاری کوExcellence in Performance Award حاصل کرنے پر مبار کباد،
آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے ایس ایس پی رفعت بخاری کو محکمہ پولیس کی جانب سے یادگاری شیلڈ بھی دی۔
انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے انٹرنیشنل ایسوسی ایشن آف ویمن پولیس سے ایکسیلینس ان پرفارمنس ایوارڈ Excellence in Performance Award حاصل کرنے پرمبارک باد دی ہے۔ امریکی شہر شکاگو میں انٹرنیشنل ایسوسی ایشن آف ویمن پولیس سے عالمی ایوارڈ حاصل کرنے والی ایس ایس پی رفعت بخاری نے سنٹرل پولیس آفس کا دورہ کیا، آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے ایس ایس پی رفعت بخاری کو محکمہ پولیس کی جانب سے یادگاری شیلڈ دی۔ آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے کہاکہ پبلک سروس ڈلیوری کی مد میں عالمی اعزازات حاصل کرنے والے پولیس افسران ہمارا فخر ہیں، ایس ایس پی رفعت بخاری کی کامیابی پاکستانی پولیس افسران بالخصوص خواتین افسران کیلئے باعث تقلید ہے۔
ایس ایس پی رفعت بخاری کو امریکہ کے شہر شکاگو میں منعقدہ 61 ویں سالانہ کانفرنس میں عالمی ایوارڈ سے نوازا گیا تھا،یہ ایوارڈ ہر سال دنیا بھر سے کسی ایک خاتون پولیس افسر کو غیر معمولی خدمات کے اعتراف میں دیا جاتا ہے، رفعت بخاری کو خواتین کے تحفظ، آرٹیفیشل انٹیلی جنس، انٹیلیجنٹ ٹریفک مینجمنٹ اور روڈ سیفٹی میکنزم کی تیاری پر ایوارڈ سے نوازا گیا،ڈی آئی جی آپریشنز پنجاب وقاص نذیر بھی اس موقع پر موجود تھے۔
(ہینڈ آؤٹ نمبر891)
سیدمبشر حسین
ڈائریکٹر پبلک ریلیشن
پنجاب پولیس
***************************

Press Release Date:
Tuesday, September 10, 2024