پنجاب پولیس سپیشل آپریشن سیل کی ایک اور کامیاب کاروائی/ 06 برس سے مفرور خطرناک اشتہاری سعودی عرب سے گرفتار
اشتہاری غلام عباس 2018 سے گوجرانوالہ پولیس کو خاتون کے اغواء اور اقدام قتل کے مقدمہ میں مطلوب تھا۔ ترجمان پنجاب پولیس
انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی ہدایت پر پنجاب پولیس کا بیرون ملک مفروراشتہاریوں کی گرفتاری کیلئے کریک ڈاؤن جاری ہے جس کے تسلسل میں پنجاب پولیس سپیشل آپریشن سیل نے ایک اور کامیاب کاروائی کرتے ہوئے 06 برس سے مفرور خطرناک اشتہاری کو سعودی عرب سے گرفتار کرلیا ہے۔ اشتہاری غلام عباس 2018 سے گوجرانوالہ پولیس کو خاتون کے اغواء اور اقدام قتل کے مقدمہ میں مطلوب تھا، سپیشل آپریشنز سیل نے انٹر پول سے مجرم اشتہاری کا ریڈ نوٹس جاری کروایا اورسعودی پولیس کے ساتھ کلوز کوارڈی نیشن سے مجرم گرفتار کیا، سعودی پولیس ٹیم نے پاکستان ڈیپورٹ کر دیا، سپیشل آپریشنز سیل کی ٹیم نے ائیر پورٹ سے اشتہاری کو اپنی تحویل میں لے لیا ہے، ترجمان پنجاب پولیس نے بتایا کہ رواں سال بیرون ملک سے گرفتار اشتہاریوں کی مجموعی تعداد 70 ہوگئی۔
آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انورنے اشتہاری مجرم کو بیرون ملک سے گرفتار کرنے پر آر پی او اور سی پی او گوجرانوالہ کو شاباش دیتے ہوئے کہاکہ قانونی کاروائی جلد مکمل کرتے ہوئے مجرم کو قرار واقعی سزا دلوائی جائے۔آئی جی پنجاب نے ہدایت کی کہ سنگین جرائم میں ملوث دیگر اشتہاریوں کی گرفتاری کیلئے کریک ڈاؤن مزید تیز کیا جائے، انٹرپول اور ایف آئی اے کے تعاون سے مزید خطرناک مجرمان کو گرفتار کرکے وطن واپس لایا جائے۔
(ہینڈ آؤٹ نمبر890)
سیدمبشر حسین
ڈائریکٹر پبلک ریلیشن
پنجاب پولیس
***************************

Press Release Date:
Tuesday, September 10, 2024