آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی زیر صدارت اہم اجلاس، زیر التوا چالانوں، روڈز سرٹیفیکیٹس کی تکمیل میں پیش رفت کا جائزہ لیا،
انسپکٹرجنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی زیر صدارت سنٹرل پولیس آفس میں اہم اجلاس منعقد ہوا جس میں ایڈیشنل آئی جی ساؤتھ پنجاب، تمام آر پی اوز، سی پی اوز، ڈی پی اوز نے بذریعہ ویڈیو لنک شرکت کی۔ دوران اجلاس آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے زیر التوا چالانوں، روڈز سرٹیفیکیٹس کی تکمیل میں پیش رفت کا جائزہ لیا،آئی جی پنجاب نے زیرالتوا روڈ سرٹیفیکیٹس اور چالانوں کی تکمیل کے ٹارگٹ میں بہتری پر اطمینان کا اظہارکیا۔ آئی جی پنجاب نے افسران کو پینڈنگ روڈ سرٹیفیکیٹس اور چالان جلد از جلد عدالتوں میں جمع کروانے کی ہدایت کی۔ آئی جی پنجاب کی روڈز اور چالانوں کی تکمیل میں ناقص کارکردگی کے حامل انوسٹی گیشن افسران اور ایس ایچ اوز کے خلاف بلا امتیاز ایکشن لینے کی ہدایت دی۔ ایڈیشنل آئی جی انویسٹی گیشن محمد ادریس احمد، ڈی آئی جی انوسٹی گیشن اظہر اکرم، ڈی آئی جی لیگل اویس احمد، اے آئی جی مانیٹرنگ ملک طارق محبوب اجلاس میں موجود تھے۔
(ہینڈ آؤٹ نمبر889)
سیدمبشر حسین
ڈائریکٹر پبلک ریلیشن
پنجاب پولیس
***************************

Press Release Date:
Tuesday, September 10, 2024