پولیس نے 470 سے زائد افراد کو ہنی ٹریپ ہونے سے بچایا ، آئی جی

Sep 10, 2024

لاہور (کر ائم رپو رٹرسے)انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نےویڈیو لنک اجلاس کی صدارت کے دوران کہاہے کہ پنجاب پولیس کو بین الصوبائی سرحدی چیک پوسٹوں پر خوارجی دہشت گردوں اور سمگلنگ کے چیلنجز کا سامنا ہے ، پنجاب پولیس نے بھرپور آگاہی مہم اور سخت چیکنگ کے ذریعے 470 سے زائد افراد کو ہنی ٹریپ کا شکار ہونے سے بچایا ۔ علاوہ ازیں آئی جی نے راجن پور پولیس کے شہیدکانسٹیبل توصیف احمدکے اہل خانہ کو ایک کروڑ 35 لاکھ روپےکا5مرلے کا گھر خریدکرفراہم کر دیا ۔آئی جی نے پولیس ملازمین اور ان کے اہلخانہ سے ملاقات بھی کی۔

(روز نامہ جنگ)

***********************