کھڈیاں: مبینہ پولیس مقابلہ، 2 زخمیوں سمیت 3 ڈاکو کو گرفتار

Sep 09, 2024

کھڈیاں  خاص،قصور،فیروزوالہ،تھہ شیخم (نمائندگان دنیا،تحصیل رپورٹر،نامہ نگار )مبینہ پولیس مقابلے میں2ڈاکو زخمی حالت جبکہ تیسرا بھاگتے ہوئے گرفتار کر لیا گیا۔

سرکلر روڈ کھڈیاں پر شیخ عبدالغفور کریانہ سٹور پر دن دہاڑے ڈکیتی اور فائرنگ کرنے والے 2 ڈاکو ساجد عرف صاحبی اور اشفاق عرف شاقی مبینہ پولیس مقابلے میں زخمی حالت میں جبکہ احسان کو فرار ہوتے ہوئے گرفتار کیا گیا۔ ملزم محلہ اسلام پورہ کے رہائشی اور غلہ منڈی میں پلے دار بتائے جاتے ہیں۔ پولیس ایف آئی آر کے مطابق ملزموں نے گزشتہ رات نواں قلعہ پل نہر پر محلہ ہمت پورہ کے لطیف سے 50 ہزار نقدی لوٹنے کی واردات کی تھی ،پولیس نے 15 پر کال موصول ہونے پر ناکہ بندی کی ،اس دوران مبینہ طور پر ملزموں اور پولیس کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا ۔ ادھر لاہور روڈ پر کوٹ عبدالمالک کے قریب ڈکیتی واردات کے دوران مزاحمت پر ڈاکوؤں نے گولی مارکر نوجوان صدام کو شدید زخمی کر دیا جسے ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ راجہ جنگ کے علاقے ایشری سنگھ میں7ڈاکو پولٹری فارم میں گھس گئے ،فارم کے مالک محمد ظہور اور ملازم آصف کو رسے سے باندھ دیا ، ڈیڑھ لاکھ نقدی، 3 پستول ،موبائل فون اور دیگر سامان لے گئے۔
(روز نامہ دنیا)
*************************