آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کا فیصل آباد کے علاقے جڑانوالہ میں موٹر سائیکل سوار مرد اور خاتون کے قتل کے واقعہ کا نوٹس

آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کا فیصل آباد کے علاقے جڑانوالہ میں موٹر سائیکل سوار مرد اور خاتون کے قتل کے واقعہ کا نوٹس
آر پی او فیصل آباد سے واقعہ کی رپورٹ طلب، سی پی او فیصل آباد کو ملزمان کی گرفتاری کیلئے سپیشل ٹیم تشکیل دینے کا حکم۔
انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کا فیصل آباد کے علاقے جڑانوالہ میں موٹر سائیکل سوار مرد اور خاتون کے قتل کے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے آر پی او فیصل آباد سے واقعہ کی رپورٹ طلب کر لی ہے۔ آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے سی پی او فیصل آباد کو ملزمان کی گرفتاری کیلئے سپیشل ٹیم تشکیل دینے کا حکم دیتے ہوئے کہاکہ واقعہ کی ہر پہلو سے تفتیش کرتے ہوئے ملزمان کو جلد از جلد گرفتار کیا جائے۔ آئی جی پنجاب نے ہدایت کی کہ مقتولین کے لواحقین کو انصاف کی فراہمی ترجیحی بنیادوں پر یقینی بنائی جائے۔
 

(ہینڈ آؤٹ  نمبر888)

سیدمبشر حسین

ڈائریکٹر پبلک ریلیشن

پنجاب پولیس

***************************

Press Release Date: 
Monday, September 9, 2024