آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور پولیس شہداء کے اہل خانہ کی بہترین ویلفیئر کیلئے سرگرم عمل
فرض کی راہ میں جان قربان کرنے والے ایک اور پولیس جوان کی فیملی کو ایک کروڑ 35 لاکھ روپے مالیت کا گھر دے دیا۔
انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور پولیس شہداء کے اہل خانہ کی بہترین ویلفیئر کیلئے سرگرم عمل ہیں اور اس سلسلے میں ہر ممکن اقدامات جاری رکھے ہوئے ہیں۔ آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے فرض کی راہ میں جان قربان کرنے والے ایک اور پولیس جوان کی فیملی کو گھر دے دیا۔تفصیلات کے مطابق راجن پور پولیس کے کانسٹیبل توصیف احمد شہید کے اہل خانہ کو ایک کروڑ 35 لاکھ روپے مالیت کا گھر دیا گیا، شہید کے اہلخانہ کو انکی پسند کے مطابق ایگزیکٹو ولاز ملتان میں تمام سہولیات سے آراستہ 05 مرلے کا گھر خرید کر فراہم کیا گیا۔ کانسٹیبل توصیف احمد نے اگست 2023 میں تھانہ حاجی پور کی حدود میں 03 خطرناک ڈکیتوں سے مقابلے میں جام شہادت نوش کیا تھا۔ کانسٹیبل توصیف احمد شہید کے اہلخانہ اہلیہ اور 02 کم سن بیٹے نئے گھر میں زندگی گذاریں گے۔
آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی خصوصی کاوش پر حکومت پنجاب نے شہید کے اہلخانہ کے گھر کیلئے فنڈز جاری کئے۔آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کا کانسٹیبل توصیف احمد شہید کی لازوال قربانی کو بھرپور خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہاکہ کانسٹیبل توصیف احمد نے اپنی جان کی پرواہ کئے بغیر خطرناک ملزمان کا بہادری سے مقابلہ کیا، پنجاب پولیس اپنے بہادر فرزند کی قربانی کو کبھی فراموش نہیں کرے گی۔ ڈاکٹر عثمان انور نے مزیدکہاکہ پنجاب پولیس کانسٹیبل توصیف احمد شہید جیسے 1600 سے زائد شہدا اور 1700 غازیوں کی کی امین فورس ہے۔ آئی جی پنجاب نے ہدایت کی کہ شہداء کے اہلخانہ اور غازیوں کی بہترین ویلفیئر کیلئے ہر ممکن اقدامات جاری رہیں گے۔
(ہینڈ آؤٹ نمبر887)
سیدمبشر حسین
ڈائریکٹر پبلک ریلیشن
پنجاب پولیس
***************************

Press Release Date:
Monday, September 9, 2024