آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی زیر صدارت سرحدی چوکیوں کے پیشہ ورانہ امور بارے ویڈیو لنک اجلاس،

آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی زیر صدارت سرحدی چوکیوں کے پیشہ ورانہ امور بارے ویڈیو لنک اجلاس،
 آئی جی پنجاب کی چیک پوسٹوں پر تعینات اہلکاروں کو الرٹ رہنے،  بلٹ پروف جیکٹس، ہیلمٹ و دیگر حفاظتی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت،
انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے کہاہے کہ پنجاب پولیس کو بین الصوبائی سرحدی چیک پوسٹوں پر خوارجی دہشت گردوں اور سمگلنگ کے چیلنجز کا سامنا ہے جس کے پیش نظر چیک پوسٹوں پر انفراسٹرکچر ڈویلپمنٹ، لاجسٹکس، جدید اسلحہ اور تھرمل ٹیکنالوجی کی فراہمی یقینی بنا رہے ہیں، آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے بین الصوبائی سرحدی چیک پوسٹوں پر تعینات اہلکاروں کو دشمن کے ناپاک عزائم خاک میں ملانے پر شاباش دی، آئی جی پنجاب نے کہاکہ رحیم یار خان چیک میں پوسٹ کوٹ سبزل کا شہریوں کو ہنی ٹریپ سے بچانے اور سمگلنگ روکنے میں اہم کردار ہے، رحیم یار خان چیک پوسٹ سندھ کو پنجاب سے ملانے والے مرکزی ٹریڈ روٹ پر واقع ہے، آئی جی پنجاب نے کہاکہ پنجاب پولیس نے بھرپور آگاہی مہم اور سخت چیکنگ کے ذریعے 470 سے زائد افراد کو ہنی ٹریپ کا شکار ہونے سے بچایا، ڈاکٹر عثمان انو رنے مزیدکہاکہ بھکرمیں پولیس چیک پوسٹ داجل دہشت گردی اور بین الصوبائی ٹریفکنگ کے آگے سیسہ پلائی دیوار ہے، بھکرمیں داجل چیک پوسٹ ڈیرہ اسماعیل خان کو پنجاب سے ملانے والے روٹ پر دہشت گردی کے خطرات کا سامنا ہے، آئی جی پنجاب نے چیک پوسٹوں پر تعینات اہلکاروں کو انتہائی الرٹ رہنے اور بلٹ پروف جیکٹس، ہیلمٹ و دیگر حفاظتی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کی  آئی جی پنجاب نے کہاکہ چیک پوسٹوں پر تعینات خواتین اہلکاروں کی جرات و بہادری کو سلام پیش کرتے ہیں، آر پی اوز، سی پی اوز اور ڈی پی اوز باقاعدگی سے چیک پوسٹوں کا معائنہ کریں، مزید سہولیات کی فراہمی یقینی بنائیں، ان خیالات کا اظہار انہوں نے آج سنٹرل پولیس آفس میں ویڈیو لنک اجلاس کی صدارت کے دوران کیا۔ ڈی آئی جی آپریشنز پنجاب وقاص نذیر اجلاس میں موجود تھے،ڈی آئی جی آپریشنز پنجاب وقاص نذیر نے دونوں چیک پوسٹوں پر نفری، لاجسٹکس، درپیش چیلنجز اور کارکردگی بارے آگاہ کیا، آر پی او بہاولپور رائے بابر سعید، ڈی پی او رحیم یار خان رضوان عمر گوندل، ڈی پی او بھکر عبداللہ لک، انچارج چوکی کوٹ سبزل، انچارج چوکی داجل چیک پوسٹ بھکر و چیک پوسٹوں پر تعینات اہلکاروں اور رینجرز کی بذریعہ ویڈیو لنک شرکت کی۔
 

(ہینڈ آؤٹ  نمبر886)

سیدمبشر حسین

ڈائریکٹر پبلک ریلیشن

پنجاب پولیس

***************************

Press Release Date: 
Monday, September 9, 2024