لا ہو ر (کر ائم رپو رٹر)اے این ایف کا تعلیمی اداروں میں منشیات کی سمگلنگ کے خلاف کریک ڈاؤن،اسلام آباد کی ایک معروف یونیورسٹی کے قریب سے منشیات فروش ملزم گرفتار کر لیا۔یونیورسٹی کیمین گیٹ کے قریب گاڑی کی تلاشی لی گئی۔ گاڑی کی سیٹوں میں مہارت سے چھپائی گئی 1.2 کلو گرام چرس اور 151 گرام آئس برآمد کر لی۔تفتیش کے دوران ملزم نے یونیورسٹی کے طلباء کو منشیات فروخت کرنے کا انکشاف بھی کیا۔ اے این ایف کا منشیات کے خلاف سخت کاروائیوں کا سلسلہ جاری رہیگا، تاکہ نوجوان نسل کو منشیات جیسی لعنت سے بچایا جا سکے۔ملزم کے خلاف انسدادِ منشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج کر کے مزید تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا۔دریں اثناء انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی زیر نگرانی ڈرگ فری پنجاب مہم کے سلسلے میں پنجاب پولیس صوبہ بھر میں ان ایکشن ہے، لاہور سمیت صوبہ بھر میں انسداد منشیات انٹیلی جنس بیسڈ ٹارگٹڈ آپریشنز میں تیزی لائی گئی ہے۔ترجمان پنجاب پولیس نے بتایا کہ ایک روز میں لاہور سمیت صوبہ بھر میں منشیات فروشوں کے ٹھکانوں پر 299 چھاپے مارے گئے، مکروہ دھندے میں ملوث 116 ملزمان گرفتار ہوئے جبکہ 115 مقدمات درج کئے گئے، ملزمان کے قبضہ سے 62 کلو گرام چرس، 01 کلو ہیروئن، 1345 لٹرز شراب برآمد کی گئی، ترجمان پنجاب پولیس نے مزید بتایا کہ ماہ فروری سے جاری کریک ڈاؤن کے دوران صوبہ بھر میں منشیات فروشوں کے ٹھکانوں پر 20342 ریڈز کی گئیں، منشیات کے دھندے میں ملوث 23822 ملزمان گرفتار ہوئے جبکہ 23247 مقدمات درج ہوئے، ملزمان کے قبضہ سے 15 ہزار کلو گرام سے زائد چرس، 304 کلو گرام ہیروئن،438 کلو گرام افیون، 111 کلو آئس، 17 لاکھ 74 ہزار لٹر سے زائد شراب بھی برآمد کی گئی ہے۔
(روز نامہ پاکستان)
***********************