پنجاب پولیس میں انسپکٹر لیگل کی 406 خالی اسامیاں

Sep 07, 2024

پنجاب پولیس میں انسپکٹر لیگل کی 406 خالی اسامیوں کا انکشاف ہوا ہے بتایا گیا ہے کہ محکمہ داخلہ پنجاب نے پنجاب پولیس میں انسپکٹر لیگل کی قلت کو ختم کرنے کے لیے انسپکٹر لیگل کی پوسٹ کی اپ گریڈیشن کا فیصلہ کیا ہے جس کی سمری محکمہ داخلہ کی منظوری کے بعد پنجاب کی صوبائی کابینہ کو ارسال کر دی گئی۔ یہ بھی بتایا گیا ہے کہ صوبائی کابینہ سے منظوری کے بعد انسپکٹر لیگل کی پوسٹ کو گریڈ 16سے بڑھا کرگریڈ 17میں کر دیا جائے گا۔

(روز نامہ دنیا)

**********************