Sep 07, 2024
انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور سے سنٹرل پولیس آفس میں پنجاب پولیس کے غازی انسپکٹر شاہد اقبال نے ملاقات کی، آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے فرض کی راہ میں جان کی بازی لگانے والے انسپکٹر شاہد اقبال کی بھرپور حوصلہ افزائی کی۔آئی جی پنجاب نے کہاکہ سرگودھا کا انسپکٹر شاہد اقبال پنجاب پولیس کا کرائم فائٹر اور جانباز آفیسر ہے، انسپکٹر شاہد اقبال نے سنگین جرائم کے 37 مقدمات کے اشتہاری مجرم الفت عباس کو کیفر کردار تک پہنچایا، اشتہاری مجرم کے ساتھیوں نے رواں برس انسپکٹر شاہد اقبال پر حملہ کیا اور اس کی ٹانگ کو 17 گولیوں کا نشانہ بنایاتھا، محکمہ پولیس انسپکٹر شاہد اقبال کے علاج معالجے میں ہر ممکن مدد و تعاون فراہم کر رہا ہے۔ آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انورنے کہا کہ انسپکٹر شاہد اقبال کا بہترین علاج معالجہ اور جلد از جلد بحالی کیلئے تمام اقدامات جاری ہیں، پاکستان آرمی کے تعاون سے انسپکٹر شاہد اقبال کو مصنوعی ٹانگ لگائی جارہی ہے، انسپکٹر شاہد اقبال بہت جلد دوبارہ اپنے پاؤں پر کھڑے ہو کر فرائض سر انجام دینگے۔ آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے کہاکہ انسپکٹر شاہد اقبال جیسے بہادر افسران و اہلکار پنجاب پولیس کے اصل ہیروز ہیں۔
(روز نامہ سٹی 42)
*********************
