لاہور (کر ائم رپو رٹر) پنجاب پولیس کے فارن ایجوکیشنل سکالرشپ پروگرام میں 5 بچوں کو سکالرشپس کی رقوم کی ادائیگی کردی گئی تفصیلات کے مطابق آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے 4 شہداء پولیس اور ایک کانسٹیبل کے بچوں کو فارن سکالرشپس کے چیک دئیے،یہ بچے برطانیہ، چین اور ازبکستان کے تعلیمی اداروں سے اعلی تعلیم مکمل کر رہے ہیں۔ کانسٹیبل محمد نواز شہید کے بیٹے نواز اسماعیل کو ازبکستان میں میڈیکل کی تعلیم کیلئے 10 لاکھ روپے کا سکالرشپ دیا گیا، شہید کانسٹیبل محمد قربان کی بیٹی نادیہ فرمان کو برطانوی یونیورسٹی سے انٹرنیشنل بزنس مینجمنٹ کی ڈگری کیلئے 20 لاکھ روپے کا سکالرشپ ملا،کانسٹیبل محمد امجد کے بیٹے سعید امجد کو برطانیہ سے پراجیکٹ مینجمنٹ کی ڈگری کیلئے 20 لاکھ روپے کا سکالرشپ دیا گیا، شہید ہیڈ کانسٹیبل محمد رزاق کی بیٹی عائشہ رزاق کو برطانیہ سے ایم ایس سی اپلائیڈ پبلک ہیلتھ کی ڈگری کیلئے 20 لاکھ روپے کا سکالرشپ دیا گیا، کانسٹیبل فیاض احمد کے بیٹے ثمران امیر کو چین سے کلینیکل میڈیسن میں گریجویٹ پروگرام کیلئے سکالرشپ دیا گیا۔
(روز نامہ پاکستان)
*********************
