پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی کی آٹھ ماہ کی رپورٹ، سنگین وارداتوں سٹریٹ کرائم کی ایمرجنسی ہیلپ لائن 15 کی کالز میں واضح کمی،
15 کی جرائم بارے کالز میں مسلسل کمی کا رجحان پنجاب پولیس کی کارکردگی میں بہتری کا عکاس ہے، آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور
انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی زیر قیادت پنجاب پولیس انسداد جرائم کیلئے بھرپور کریک ڈاؤن جاری رکھے ہوئے ہے جس کی بدولت جرائم گراف میں بتدریج کمی ریکارڈ کی جارہی ہے۔ پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی نے آٹھ ماہ کی رپورٹ جاری کی ہے جس کے مطابق سنگین وارداتوں، سٹریٹ کرائم کی ایمرجنسی ہیلپ لائن 15 ون فائیو کی کالز میں واضح کمی ریکارڈ کی گئی ہے، آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے کہا کہ 15 کی جرائم بارے کالز میں مسلسل کمی کا رجحان پنجاب پولیس کی کارکردگی میں بہتری کا عکاس ہے۔ رپورٹ کے مطابق ایمرجنسی ہیلپ لائن 15 پر کرائم برخلاف پراپرٹی بارے موصولہ کالز میں مجموعی طورپر 11 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی، رواں سال رابری کی 15 کی کالز میں جنوری سے اگست کے درمیان گذشتہ سال کی نسبت 10 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی، گاڑیاں چھیننے کی وارداتوں کی 15 کی کالز میں جنوری تا اگست کے درمیان 20 فیصد کمی دیکھی گئی، کاریں چوری کی وارداتوں میں 23 فیصد جبکہ موٹر سائیکلز چوری کی وارداتوں میں اسی عرصہ میں 20 فیصد کمی ریکارڈ ہوئی، دیگر وہیکلز چھیننے کی وارداتوں کی 15 کی کالز میں 22 فیصد کمی واقع ہوئی، آٹھ ماہ میں کرائم برخلاف پراپرٹی کے رجسٹرڈ کیسز میں گذشتہ سال کی نسبت مجموعی طور پر 11 فیصد کمی واقع ہوئی، رواں سال ڈکیتی کے رجسٹرڈ کیسز میں گذشتہ سال کی نسبت 34 فیصد جبکہ رابری کے رجسٹرڈ کیسز میں 15 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی، رواں سال منشیات فروشوں کے خلاف گذشتہ سال کی نسبت 09 فیصد زیادہ مقدمات درج کئے گئے، گاڑیاں چھیننے کے رجسٹرڈ کیسز میں 23 فیصد، موٹر سائیکل چھیننے کے کیسز میں 15 فیصد کمی واقع ہوئی، پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی سسٹم کے مطابق جرائم کی کالز پر مصدقہ شکایت کے تحت ایف آئی آر کا اندراج کیا جاتا ہے، آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے کہا کہ شہر کے تمام تھانوں میں فری رجسٹریشن آف کرائم کو یقینی بنایا جا رہا ہے، 15 کی کالز میں کمی کا رجحان جرائم میں کمی، پنجاب پولیس کارکردگی میں بہتری کے حوالے سے خوش آئند ہے، آئی جی پنجاب نے کہا کہ پنجاب پولیس کا واحد فوکس شہریوں کے جان و مال کا تحفظ اور مجرموں کا پیچھا کرنا ہے۔
(ہینڈ آؤٹ نمبر884)
سیدمبشر حسین
ڈائریکٹر پبلک ریلیشن
پنجاب پولیس
***************************
Press Release Date:
Sunday, September 8, 2024