Sep 06, 2024
انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹرعثمان انور کی ہدایت پر پنجاب پولیس کے خدمت مراکز لاہور سمیت صوبہ بھر میں شہریوں کو ڈیجیٹل خدمات کی فراہمی میں مصروف عمل ہیں اور رواں سال کے ابتدائی 08 ماہ میں اب تک 16 لاکھ 92 ہزار سے زائد شہری خدمت مراکز سے پولیسنگ سہولیات حاصل کر چکے ہیں، آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے کہاکہ ہر ماہ لاکھوں شہری ایک درجن سے زائد کیٹیگریز میں پولیس سروسز سے مستفید ہو رہے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق 04 لاکھ 72 ہزار سے زائد شہریوں نے پولیس کریکٹر سرٹیفیکیٹ حاصل کئے، 07 لاکھ 76 ہزار سے زائد شہریوں نے جنرل پولیس ویریفیکیشن کروائی، 4123 شہریوں نے نجی ملازمین کی پولیس ویریفیکیشن کروائی،01 لاکھ 12 ہزار سے زائد شہریوں نے کرایہ داری اندراج کروایا، 17 ہزار سے زائد شہریوں نے وہیکلز ویریفیکیشن کروائی،01 لاکھ 07 ہزار سے زائد شہریوں نے میڈیکولیگل سرٹیفیکیٹس حاصل کئے، 53 ہزار سے زائد شہریوں نے دستاویزات کی اندراج گمشدگی جبکہ 3611 نے جرائم رپورٹ کی رجسٹریشن کروائی۔ 72 ہزار سے زائد شہریوں نے ایف آئی آر کی کاپی حاصل کی، 138 شہریوں نے ویمن وائیلنس رپورٹ درج کروائی.
(روز نامہ سٹی 42)
*********************