پنجاب پولیس کے خدمت مراکز لاہور سمیت صوبہ بھر میں شہریوں کو ڈیجیٹل خدمات کی فراہمی میں مصروف عمل

پنجاب پولیس کے خدمت مراکز لاہور سمیت صوبہ بھر میں شہریوں کو ڈیجیٹل خدمات کی فراہمی میں مصروف عمل
رواں سال کے دوران اب تک  16 لاکھ 92 ہزار سے زائد شہری خدمت مراکز سے پولیسنگ سہولیات حاصل کر چکے ہیں، آئی جی پنجاب
انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹرعثمان انور کی ہدایت پر پنجاب پولیس کے خدمت مراکز لاہور سمیت صوبہ بھر میں شہریوں کو ڈیجیٹل خدمات کی فراہمی میں مصروف عمل ہیں اور رواں سال کے ابتدائی 08 ماہ میں اب تک 16 لاکھ 92 ہزار سے زائد شہری خدمت مراکز سے پولیسنگ سہولیات حاصل کر چکے ہیں، آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے کہاکہ ہر ماہ لاکھوں شہری ایک درجن سے زائد کیٹیگریز میں پولیس سروسز سے مستفید ہو رہے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق 04 لاکھ 72 ہزار سے زائد شہریوں نے پولیس کریکٹر سرٹیفیکیٹ حاصل کئے، 07 لاکھ 76 ہزار سے زائد شہریوں نے جنرل پولیس ویریفیکیشن کروائی، 4123 شہریوں نے نجی ملازمین کی پولیس ویریفیکیشن کروائی،01 لاکھ 12 ہزار سے زائد شہریوں نے کرایہ داری اندراج کروایا، 17 ہزار سے زائد شہریوں نے وہیکلز ویریفیکیشن کروائی،01 لاکھ 07 ہزار سے زائد شہریوں نے میڈیکولیگل سرٹیفیکیٹس حاصل کئے، 53 ہزار سے زائد شہریوں نے دستاویزات کی اندراج گمشدگی جبکہ 3611 نے جرائم رپورٹ کی رجسٹریشن کروائی۔ 72 ہزار سے زائد شہریوں نے ایف آئی آر کی کاپی حاصل کی، 138 شہریوں نے ویمن وائیلنس رپورٹ درج کروائی،کمزور طبقات کے تحفظ کیلئے جاری اقدامات میں 59 ہزار سے زائد افراد کو قانونی و سماجی تحفظ فراہم کیا گیا،1219 شہریوں نے ایمپلائی رجسٹریشن  (ROPE) کروائی۔ آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے کہاکہ پولیس خدمت مرکز سروس ڈلیوری کا شاندار پراجیکٹ ہے، کارکردگی کر مزید بڑھائیں گے۔
 
 

(ہینڈ آؤٹ  نمبر875)

سیدمبشر حسین

ڈائریکٹر پبلک ریلیشن

پنجاب پولیس

***************************

Press Release Date: 
Thursday, September 5, 2024