سنٹرل پولیس آفس: آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی پولیس ملازمین اور انکے اہلخانہ سے ملاقات

سنٹرل پولیس آفس: آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی پولیس ملازمین اور انکے اہلخانہ سے ملاقات
آئی جی پنجاب نے پولیس ملازمین کی پیش کردہ درخواستیں سنیں، فوری ریلیف کیلئے احکامات جاری کئے۔
انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے سنٹرل پولیس آفس میں پولیس ملازمین اور انکے اہلخانہ سے ملاقات کی، آئی جی پنجاب نے پولیس ملازمین کی درخواستیں سنیں، فوری ریلیف کیلئے احکامات جاری کئے۔آئی جی پنجاب نے کہاکہ پولیس ملازمین کی بہترین ویلفیئر اولین ترجیح ہے، ذاتی و پیشہ ورانہ مسائل میں ہر ممکن ریلیف دیا جا رہا ہے۔ آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے افسران کو ہدایت کی کہ تمام سپروائزری افسران ماتحت اہلکاروں سے قریبی رابطہ رکھیں،انکی پیش کردہ درخواستوں پر ہونے والے ایکشن کی رپورٹس سنٹرل پولیس آفس بھجوائی جائیں۔ ان خیالات کا اظہار آئی جی پنجاب نے آج سنٹرل پولیس آفس میں پولیس ملازمین سے ملاقات کے دوران کیا۔
تفصیلات کے مطابق کانسٹیبل محمد عقیل اختر کی علاج معالجے کے اخراجات میں معاونت کی درخواست پر ڈی آئی جی ویلفیئر کو ریلیف فراہم کرنے کی ہدایت کی۔ ہیڈ کانسٹیبل محمد سلیم کے بیٹے محمد عذیر سلیم کی فیملی کلیم پر بھرتی کی درخواست پر اے آئی جی ایڈمن کو ریلیف فراہم کرنے کی ہدایت کی۔ پی ٹی ایس روات کے لانگری سید مبین شاہ کی ملتان تبادلہ کی درخواست ایڈیشنل آئی جی ٹریننگ کو ریلیف کیلئے بھجوا دی۔کانسٹیبل محمد امجد کے بیٹے کی فیملی کلیم پر بھرتی کی درخواست پر اے آئی جی ایڈمن کو ریلیف کی ہدایت کی، لاہور پولیس کے ہیڈ کانسٹیبل عمران علی اور سب انسپکٹر حق نواز کی ہیلتھ ویلفیئر سے متعلقہ درخواستوں پر فوری ریلیف کی ہدایت کی۔ آئی جی پنجاب نے ڈسپلن، پروموشن، ایڈمن اور دیگر محکمانہ امور بارے درخواستوں پر بھی احکامات جاری کئے۔
 

(ہینڈ آؤٹ  نمبر874)

سیدمبشر حسین

ڈائریکٹر پبلک ریلیشن

پنجاب پولیس

***************************

Press Release Date: 
Thursday, September 5, 2024