Sep 05, 2024
اہور (سٹاف رپورٹر)پنجاب کے تمام 737 تھانوں پر سولر سسٹم نصب کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا۔آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کا کہنا تھا کہ سولر سسٹم سے فرنٹ ڈیسک پرتمام سروسزبلاتعطل فراہم کی جاسکیں گی،سولرائزیشن 2مرحلوں میں مکمل کی جائیگی،پہلے مرحلے میں پنجاب کے350تھانے پر سولر سسٹم کی تنصیب کاعمل شروع کردیاگیا۔دوسرے مرحلے میں اگلے مالی سال میں 375پولیس سٹینشز پر تنصیب کی جائیگی۔
(روز نامہ نوائےوقت)
*********************