ڈاکو کچے کے ہوں یا اڈیالہ کے کسی کو نہیں چھوڑا جائے گا‘ عظمی بخاری

Sep 05, 2024

 

 وزیر اطلاعات پنجاب عظمی بخاری نے کہا ہے کہ’’اپنی چھت اپنا گھر‘‘پروگرام کے لئے 80ہزار اورکسان کارڈ کے لئے 8لاکھ افراد نے رجسٹریشن کروا لی ہے۔سولرپینل کی فراہمی کے نتیجے میں پنجاب کے عوام کو 25سال کیلئے بجلی کے بلوں سے نجات مل جائے گی۔ ڈاکو کچے کے ہوں یا اڈیالہ کے کسی کو نہیں چھوڑا جائے گا۔ ’’اپنی چھت اپنا گھر‘‘بلا سود پروگرام ہے، اسکی ماہانہ قسط 14ہزارروپے ہوگی اور اس کے سروس چارجز حکومت پنجاب خود برداشت کرے گی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ڈی جی پی آر میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ 

(روز نامہ جنگ)

**********************