قذافی سٹیڈیم ‘بائونڈری وال سے سکیورٹی بہتر ہوگی : آئی جی پنجاب

Sep 05, 2024

لاہور (سٹاف رپورٹر)انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی زیر صدارت سنٹرل پولیس آفس میں قذافی سٹیڈیم کے سکیورٹی انتظامات بارے اجلاس منعقد ہوا جس میں پاکستان کرکٹ بورڈ، نیسپاک کے اعلی عہدیداران اور پنجاب پولیس کے افسران نے شرکت کی۔ انہوں نے کہاکہ گراؤنڈ کی حفاظتی باؤنڈری باڑ کی ری ڈیزائنگ سے پولیس افسران و اہلکاروں کو کھلاڑیوں اور شائقین کی سکیورٹی بہتر بنانے میں مدد ملے گی۔ کھلاڑیوں کی بہتر سکیورٹی، شائقین کو میچز کے واضح مناظر سے لطف اندوز کروانے کی کوششیں جاری ہیں۔ سکیورٹی انتظامات فول پروف ہوجائیں گے۔

(روز نامہ نوائےوقت)

**********************