وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت: پنجاب پولیس کا بجلی چوروں کے خلاف کریک ڈاؤن مزید تیز

وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت: پنجاب پولیس کا بجلی چوروں کے خلاف کریک ڈاؤن مزید تیز
رواں سا ل بجلی چوری میں ملوث 41 ہزار 995 ملزمان گرفتار، بجلی چوری کے 73 ہزار 515 مقدمات درج، ترجمان پنجاب پولیس
وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر پنجاب پولیس کا بجلی چوروں کے خلاف کریک ڈاؤن مزید تیز کردیا گیا ہے۔ قومی خزانے کو نقصان پہنچانے والے قانون شکنوں کے خلاف لاہور سمیت صوبہ کے تمام اضلاع میں ترجیحی بنیادوں پر سخت قانونی کاروائیاں جاری ہیں۔ ترجمان پنجاب پولیس نے بتایا کہ رواں سال یکم جنوری سے لاہور سمیت صوبہ بھر میں بجلی چوری میں ملوث 41 ہزار 995 ملزمان گرفتار کیا گیا، بجلی چوری کرنے والے ملزمان کے خلاف 73 ہزار 515 مقدمات درج کئے گئے۔ بجلی چوری کے 48056 مقدمات کے چالان مکمل کرکے جمع کروائے گئے، 6632 قانون شکنوں کو عدالتوں سے سزائیں دلوائی گئیں۔ ترجمان پنجاب پولیس نے مزید بتایا کہ صوبائی دارالحکومت لاہور میں 21483 بجلی چور گرفتارہوئے جن کے خلاف21911  مقدمات درج کئے گئے، 6553 مقدمات کے چالان جمع کروائے گئے۔
آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انورنے بجلی چوری کے مقدمات میں بلا تفریق کاروائیاں اور چالاننگ کی شرح کو مزید بہتر بنانے کی ہدایت دیتے ہوئے کہاکہ بجلی چوری مقدمات کے زیادہ سے زیادہ اشتہاریوں کو گرفتار کیا جائے، ریکوری کی شرح کو بہتر بنایا جائے، ڈاکٹر عثمان انور نے ہدایت کی کہ بجلی چوری مقدمات کا بلا تاخیر اندراج، متعلقہ کمپنیوں کے اشتراک سے سخت لائحہ عمل اپنایا جائے، ڈاکٹر عثمان انور نے مزیدکہاکہ لاہور سمیت تمام اضلاع میں پولیس ٹیمیں بجلی چوری کے خلاف کریک ڈاؤن میں الیکٹرسٹی کمپنیوں کو بھرپور سپورٹ فراہم کر رہی ہیں، قومی خزانے کو نقصان پہنچانے والے ملزمان کے خلاف زیرو ٹالرنس کاروائیاں جاری رکھی جائیں۔
 

(ہینڈ آؤٹ  نمبر872)

سیدمبشر حسین

ڈائریکٹر پبلک ریلیشن

پنجاب پولیس

***************************

Press Release Date: 
Wednesday, September 4, 2024