آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی زیر صدارت قذافی اسٹیڈیم میں منعقد ہونے والے میچز کے سکیورٹی انتظامات بارے اجلاس
شائقین کرکٹ کے انکلیوژرز اور گراؤنڈ باؤنڈری کے درمیان حفاظتی باڑ کو سکیورٹی ایس او پیز کے مطابق دیدہ زیب ڈیزائنگ سے ہم آہنگ کرنے بارے تجاویز زیر غور آئیں،
گراؤنڈ کی حفاظتی باؤنڈری باڑ کی ری ڈیزائنگ سے کھلاڑیوں اور شائقین کی سکیورٹی بہتر بنانے میں مدد ملے گی، آئی جی پنجاب
انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی زیر صدارت سنٹرل پولیس آفس میں قذافی اسٹیڈیم کے سکیورٹی انتظامات بارے اجلاس منعقد ہوا جس میں پاکستان کرکٹ بورڈ، نیسپاک کے اعلی عہدیداران اور پنجاب پولیس کے افسران نے شرکت کی۔ اجلاس میں شائقین کرکٹ کے انکلیوژرز اور گراؤنڈ باونڈری کے درمیان حفاظتی باڑ کو سکیورٹی ایس او پیز کے مطابق دیدہ زیب ڈیزائنگ سے ہم آہنگ کرنے بارے تجاویز زیر غور آئیں،آئی جی پنجاب نے کہاکہ گراؤنڈ کی حفاظتی باؤنڈری باڑ کی ری ڈیزائنگ سے پولیس افسران و اہلکاروں کو کھلاڑیوں اور شائقین کی سکیورٹی بہتر بنانے میں مدد ملے گی، آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے کہا کہ قذافی سٹیڈیم میں کھلاڑیوں کی بہتر سکیورٹی، شائقین کو میچز کے واضح مناظر سے لطف اندوز کروانے کی کوششیں جاری ہیں زیرغور اقدامات سے شائقین کو میچز سے زیادہ بہتر انداز میں لطف اندوز ہونے کا موقع میسر آئے گا جبکہ ساتھ ہی سکیورٹی انتظامات فول پروف ہوجائیں گے۔ آئی جی پنجاب نے کہاکہ اسٹیڈیم میں انٹرنیشنل کرکٹ سے محفوظ ماحول میں لطف اندوز ہونے کیلئے شائقین کرکٹ کو بھرپور سکیورٹی فراہم کر رہے ہیں، باہم کوارڈی نیشن سے انتظامات کو مزید بہتر بنایا جائے گا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے آج سنٹرل پولیس آفس میں اعلی سطحی اجلاس کی صدارت کے دوران کیا۔ قذافی اسٹیڈیم میں منعقد ہونے والے میچز کے دوران کھلاڑیوں اور شائقین کرکٹ کے سکیورٹی امور زیر غور آئے،پاکستان کرکٹ بورڈ سے ڈائریکٹر انفراسٹرکچر عبداللہ خرم نیازی، سینئر جنرل مینیجر عثمان باجوہ، نیسپاک سے داؤد رانا، ثاقب نعیم اور سعد احمد نے اجلاس میں شرکت کی جبکہ پنجاب پولیس سے ایڈیشنل آئی جی پنجاب، ایڈیشنل آئی جی آپریشنز پنجاب، ڈی آئی جی آپریشنز پنجاب، ڈی آئی جی آپریشنز لاہور، اے آئی جی آپریشنز پنجاب اور ایس پی سکیورٹی لاہور سمیت سینئر افسران اجلا س میں موجود تھے۔
(ہینڈ آؤٹ نمبر870)
سیدمبشر حسین
ڈائریکٹر پبلک ریلیشن
پنجاب پولیس
***************************

Press Release Date:
Wednesday, September 4, 2024