اہور (کر ائم رپو رٹر) آئی جی پنجاب نے دوران ڈیوٹی زخمی ہونیوالے پولیس ملازمین کے علاج معالجے کیلئے 20 لاکھ سے زائد فنڈز جاری کر دئیے تفصیلات کے مطابق قصور پولیس کے زخمی کانسٹیبل محمد اسلم کو طبی اخراجات کیلئے 15 لاکھ روپے جاری کئے گئے، لاہور پولیس کے زخمی کانسٹیبل عبدالقادر کو علاج معالجے کیلئے 02 لاکھ روپے دئیے گئے۔ قصور پولیس کے زخمی کانسٹیبل محمد سلیم کو طبی اخراجات کیلئے 02 لاکھ روپے جاری کئے گئے۔ سیالکوٹ پولیس کے کانسٹیبل عثمان طارق چیمہ کو علاج معالجے کیلئے ڈیڑھ لاکھ روپے دئیے گئے۔ مذکورہ بالا افسران و اہلکار دوران ڈیوٹی مختلف واقعات میں شدید زخمی ہوئے تھے۔ ایڈیشنل آئی جی ویلفیئر اینڈ فنانس ریاض نذیر گاڑا کی زیر قیادت کمیٹی نے صوبہ بھر سے موصول کیسز دستاویزات کی سکروٹنی کی جس پر آئی جی پنجاب نے فنڈز اجراء کے احکامات دئیے۔
(روز نامہ پاکستان)
**********************