Sep 04, 2024
انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی ہدایت پر پنجاب ہائی وے پٹرول (پی ایچ پی)فورس لاہور سمیت صوبہ بھر میں شاہرات پر ہائی الرٹ ہے اور شہریوں کی خدمت و تحفظ، انسداد جرائم اور قوانین کی پاسداری کیلئے ترجیحی کاروائیاں جاری رکھے ہوئے ہے۔پنجاب ہائی وے پٹرول پی ایچ پی نے ماہِ اگست 2024 کی کارکردگی رپورٹ جاری کردی ہے۔ تفصیلات کے مطابق پی ایچ پی نے شاہرات پر بذریعہ ای پولیس پوسٹ ایپ 3.8 ملین افراد کو چیک کیا، دورانِ چیکنگ 601 اشتہاری مجرمان اور عدالتی مفروران کو گرفتار کیا۔ پنجاب بھر کی شاہرات پر 1.5 ملین گاڑیوں کو چیک کیا گیا، 269 چوری شدہ گاڑیاں / موٹر سائیکلیں برآمد کی گئی۔ روڈ سیفٹی مہم کے تحت ٹریفک قوانین کی خلاف ورزیوں پر 2 لاکھ 35 ہزار چالان کئے گئے.
(روز نامہ خبریں)
**********************