آئی جی کی روڈ سرٹیفکیٹ، چالاننگ کی پینڈینسی جلد ختم کرنیکی ہدایت

Sep 04, 2024

لاہور(کرائم رپو رٹرسے)انسپکٹرجنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثما ن انور کی زیر صدارت سنٹرل پولیس آفس میں اہم اجلاس منعقد ہوا جس میں ایڈیشنل آئی جی ساؤتھ پنجاب، تمام آر پی اوز، سی پی اوز، ڈی پی اوز نے بذریعہ ویڈیو لنک شرکت کی، دوران اجلاس آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے زیر التوا روڈز سرٹیفیکیٹس، چالانوں کا جائزہ لیا،آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے روڈ سرٹیفکیٹ اور چالاننگ کی پینڈینسی جلد از جلد ختم کرنے کی ہدایت دی۔ آئی جی نے اچھی کارکردگی پر ٹوبہ ٹیک سنگھ، سرگودھا، اٹک سمیت متعلقہ اضلاع کے ڈی پی اوز کو شاباش دی۔علاوہ ازیں آئی جی نے دوران ڈیوٹی زخمی ہونے والے پولیس ملازمین کے علاج معالجے کیلئے 20 لاکھ روپے سے زائد فنڈز جاری کر دئیے۔

(روز نامہ جنگ)

**********************