پنجاب پولیس سپیشل آپریشن سیل کی ایک اور اہم کاروائی/ 13 برس سے مفرور قاتل سعودی عرب سے گرفتار کرلیا۔

پنجاب پولیس سپیشل آپریشن سیل کی ایک اور اہم کاروائی/ 13 برس سے مفرور قاتل سعودی عرب سے گرفتار کرلیا۔
رواں سال بیرون ملک سے گرفتار اشتہاریوں کی مجموعی تعداد 68 ہوگئی، ترجمان پنجاب پولیس
انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی ہدایت پر پنجاب پولیس سپیشل آپریشن سیل کا بیرون ملک مفرور اشتہاری مجرمان کی گرفتاری کیلئے کریک ڈاؤن جاری ہے جس کے تسلسل میں پولیس ٹیم نے اہم کاروائی کرتے ہوئے 13 برس سے مفرور قاتل سعودی عرب سے گرفتار کرلیا ہے۔ اشتہاری مجرم شاویز احمد نے 2011 میں فائرنگ کرکے عمران رضا نامی شہری کو ہلاک اور اسکے والد کو زخمی کردیا تھا اور اشتہاری شاویز احمد گذشتہ 13برس سے تھانہ بیگو وال، سیالکوٹ پولیس کو مطلوب تھا۔سپیشل آپریشنز سیل نے انٹر پول سے مجرم اشتہاری کا ریڈ نوٹس جاری کروایا۔ سعودی پولیس کے ساتھ کلوز کوارڈی نیشن سے مجرم کوگرفتار کیا اور سعودی پولیس ٹیم نے مجرم کوپاکستان ڈیپورٹ کر دیا۔ سیالکوٹ پولیس کی ٹیم نے ائیر پورٹ سے اشتہاری کو اپنی تحویل میں لے لیا۔رواں سال بیرون ملک سے گرفتار اشتہاریوں کی مجموعی تعداد 68 ہوگئی ہے۔
آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی خطرناک اشتہاری کو گرفتار کرنے پر آر پی او گوجرانوالہ اور ڈی پی او سیالکوٹ کو شاباش دیتے ہوئے کہاکہ سپیشل آپریشنز سیل کی اچھی حکمت عملی سے 13 برس بعد اشتہاری کی گرفتاری ممکن ہوئی۔ آئی جی پنجاب نے کہاکہ اے کیٹیگری کے دیگر خطرناک اشتہاریوں کی گرفتاری کیلئے کریک ڈاؤن مزید تیز کیا جائے، ایف آئی اے اور انٹرپول کے تعاون سے مزید اشتہاریوں کو گرفتار کرکے پاکستان واپس لایا جائے اور قرار واقعی سزائیں دلوائی جائیں۔
 

(ہینڈ آؤٹ  نمبر867)

سیدمبشر حسین

ڈائریکٹر پبلک ریلیشن

پنجاب پولیس

***************************

 
Press Release Date: 
Tuesday, September 3, 2024