آئی جی پنجاب کی روڈ سرٹیفیکیٹ اور چالاننگ کی پینڈینسی جلد از جلد ختم کرنے کی ہدایت،
انوسٹی گیشن افسران کے ٹرانسفر کی صورت میں بھی تفتیش کی مثلیں مقررہ مدت میں مکمل کی جائیں، آئی جی پنجاب
آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی زیر صدارت اہم اجلاس،زیر التوا روڈز سرٹیفیکیٹس، چالانوں کا جائزہ لیا گیا۔
انسپکٹرجنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثما ن انور کی زیر صدارت سنٹرل پولیس آفس میں اہم اجلاس منعقد ہوا جس میں ایڈیشنل آئی جی ساؤتھ پنجاب، تمام آر پی اوز، سی پی اوز، ڈی پی اوز نے بذریعہ ویڈیو لنک شرکت کی، دوران اجلاس آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے زیر التوا روڈز سرٹیفیکیٹس، چالانوں کا جائزہ لیا،آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے روڈ سرٹیفیکیٹ اور چالاننگ کی پینڈینسی جلد از جلد ختم کرنے کی ہدایت دی۔ آئی جی پنجاب نے ایس او پیز کی خلاف ورزی، روڈز اور چالان میں تاخیر کے حامل انوسٹی گیشن افسران اور ایس ایچ اوز کے خلاف ایکشن لینے کی ہدایت کی۔ آئی جی پنجاب نے کہاکہ انوسٹی گیشن افسران کے ٹرانسفر کی صورت میں بھی تفتیش کی مثلیں مقررہ مدت میں مکمل کی جائیں، منشیات سمیت لوکل اینڈ سپیشل لاز کیسز کے روڈز اور چالان بروقت عدالتوں میں جمع کروائے جائیں۔
آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انو رنے کہاکہ انوسٹی گیشن افسران پراسیکیوٹرز کے ساتھ مل کر ہنگامی بنیادوں پر روڈ سرٹیفیکیٹ، چالانوں کی تکمیل یقینی بنائیں، آئی جی پنجاب نے روڈ سرٹیفیکیٹ اور چالانوں کی تکمیل میں اچھی کارکردگی پر ٹوبہ ٹیک سنگھ، سرگودھا، اٹک سمیت متعلقہ اضلاع کے ڈی پی اوز کو شاباش دی۔ایڈیشنل آئی جی انویسٹی گیشن پنجاب محمد ادریس احمد، ایڈیشنل آئی جی آپریشنز پنجاب شہزادہ سلطان، ایڈیشنل آئی جی آئی اے بی عمران محمود، ڈی آئی جی انوسٹی گیشن اظہر اکرم، سی پی او فیصل آباد کامران عادل، اے آئی جی مانیٹرنگ ملک طارق محبوب اجلاس میں موجود تھے۔
(ہینڈ آؤٹ نمبر866)
سیدمبشر حسین
ڈائریکٹر پبلک ریلیشن
پنجاب پولیس
***************************

Press Release Date:
Tuesday, September 3, 2024