لاہور(کر ائم رپو رٹر) پنجاب پولیس نے اہم کارروائی کرتے ہوئے قتل کی واردات میں مطلوب خطرناک اشتہاری کو 16 برس بعد گرفتار کر لیا تفصیلات کے مطابق اشتہاری فہد محمود نے 2008 میں گوجرانوالہ میں سفیان نامی شہری کو فائرنگ کرکے قتل کیا تھا، مجرم بعد ازاں بذریعہ ڈنکی بیرون ملک فرار ہوگیا تھا۔ اشتہاری فہد محمود نے یونان میں پاکستانی پاسپورٹ حاصل کیا جس پر سپیشل آپریشنز سیل نے مجرم اشتہاری کا ریڈ نوٹس ایشو کروایا اور مجرم اشتہاری کی گرفتاری کیلئے کوششیں جاری رکھیں بالاخر اشتہاری کو یونان کی فلائٹ میں سوار ہونے سے قبل لاہور ایئرپورٹ پر گرفتار کیا گیا۔ ائیر پورٹ سے گوجرانوالہ پولیس نے اشتہاری کو اپنی تحویل میں لے لیا، ترجمان پنجاب پولیس نے بتایا کہ رواں سال بیرون ملک سے گرفتار اشتہاریوں کی مجموعی تعداد 67 ہو گئی۔
(روز نامہ پاکستان)
***********************
