Sep 02, 2024
لاہور (کر ائم رپو رٹر) ڈیرہ غازی خان میں دو شہریوں کو قتل کرنے والا اشتہاری سعودی عرب سے گرفتار کر لیا گیا تفصیلات کے مطابق اشتہاری مجرم جھارو ولد گل خان نے ڈیرہ غازی خان کے تھانہ گدائی کے علاقہ میں جھگڑے کے دوران 02 شہریوں کو قتل کیا تھا، مجرم واردات کے بعد بیرون ملک فرار ہوگیا اور گزشتہ 02 سال سے پنجاب پولیس کو مطلوب تھا، پنجاب پولیس نے انٹرپول سے مجرم اشتہاری کا ریڈ نوٹس جاری کروایا، سعودی پولیس کے ساتھ کوارڈینیشن سے مجرم کو گرفتار کرکے پاکستان ڈی پورٹ کر لیا گیا، ائیر پورٹ سے ڈیرہ غازی خان پولیس نے اشتہاری کو اپنی تحویل میں لے لیا، ترجمان پنجاب پولیس نے بتایا کہ رواں سال بیرون ملک سے گرفتار اشتہاریوں کی مجموعی تعداد 66 ہوگئی۔
(روز نامہ پاکستان)
**********************