پنجاب پولیس کی خاتون افسر کا عالمی اعزاز ، پاکستان کا نام عالمی سطح پر روشن کر دیا
انٹرنیشنل ایسوسی ایشن آف ویمن پولیس نے SSP رفعت بخاری کو Excellence in Performance Award ایوارڈ سے نواز دیا ۔
پنجاب پولیس کی خاتون افسر نے پولیسنگ سروسز میں عالمی اعزاز اپنے نام کرتے ہوئے پاکستان کا نام عالمی سطح پر روشن کر دیا ہے۔ انٹر نیشنل ایسوسی ایشن آف ویمن پولیس نے پنجاب پولیس کی SSP رفعت بخاری کو Excellence in Performance Award ایوارڈ سے نواز دیا ، انہیں یہ اعزاز امریکہ کے شہر شکاگو میں منعقدہ 61 ویں سالانہ کانفرنس میں دیا گیا۔ ایس ایس پی رفعت بخاری ان دنوں پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی میں خدمات سر انجام دے رہی ہیں ۔
ترجمان پنجاب پولیس نے بتایا کہ یہ ایوارڈ ہر سال دنیا بھر سے ایک خاتون پولیس افسر کو اپنے معاشرے کیلئے غیر معمولی خدمات کے اعتراف میں دیا جاتا ہے ، ایس ایس پی رفعت بخاری کو خواتین کے تحفظ میں گراں قدر خدمات، آرٹیفیشل انٹیلی جنس سسٹم ، انٹیلیجنٹ ٹریفک مینجمنٹ اور روڈ سیفٹی میکنزم کی تیاری پر ایوارڈ سے نوازا گیا۔ انٹرنیشنل ایسوسی ایشن آف ویمن پولیس کی صدر ڈیبرا فریڈل نے SSP رفعت بخاری کو ایوارڈ سے نوازا۔ آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور اور ایم ڈی سیف سٹیز اتھارٹی احسن یونس کی ایس ایس پی رفعت بخاری کو مبارکباد دی ۔ آئی جی پنجاب نے کہا کہ ایس ایس پی رفعت بخاری کی کامیابی تمام پولیس افسران بالخصوص خواتین افسران کیلئے باعث فخر ہے۔
(ہینڈ آؤٹ نمبر864)
سیدمبشر حسین
ڈائریکٹر پبلک ریلیشن
پنجاب پولیس
***************************

Press Release Date:
Monday, September 2, 2024