پنجاب پولیس کی اہم کاروائی/ قتل کی واردات میں مطلوب خطرناک اشتہاری 16 برس بعد گرفتار
اشتہاری فہد محمود نے 2008 میں گوجرانوالہ میں سفیان نامی شہری کو فائرنگ کرکے قتل کیا تھا
انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی ہدایت پر پنجاب پولیس کا بیرون ملک مفرور خطرناک اشتہاریوں کی گرفتاری کیلئے کریک ڈاؤن جاری ہے جس کے تسلسل میں پنجاب پولیس نے اہم کاروائی کرتے ہوئے قتل کی واردات میں مطلوب خطرناک اشتہاری کو 16 برس بعد گرفتار کر لیا ہے ۔ تفصیلات کے مطابق اشتہاری فہد محمود نے 2008 میں گوجرانوالہ میں سفیان نامی شہری کو فائرنگ کرکے قتل کیا تھا ، مجرم بعد ازاں بذریعہ ڈنکی بیرون ملک فرار ہوگیا تھا ۔ اشتہاری فہد محمود نے یونان میں پاکستانی پاسپورٹ حاصل کیا جس پر سپیشل آپریشنز سیل نے مجرم اشتہاری کا ریڈ نوٹس ایشو کروایا اور مجرم اشتہاری کی گرفتاری کیلئے کوششیں جاری رکھیں بالاخر اشتہاری کو اتوار کی شب یونان کی فلائٹ میں سوار ہونے سے قبل لاہور ائرپورٹ پر گرفتار کیا گیا۔ ائیر پورٹ سے گوجرانوالہ پولیس نے اشتہاری کو اپنی تحویل میں لے لیا، ترجمان پنجاب پولیس نے بتایا کہ رواں سال بیرون ملک سے گرفتار اشتہاریوں کی مجموعی تعداد 67 ہو گئی ہے ۔
آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے موثر کاروائی کے ذریعے خطرناک اشتہاری کو گرفتار کرنے پر آر پی او گوجرانوالہ اور سی پی او گوجرانوالہ کو شاباش دی ۔ آئی جی پنجاب نے کہا کہ سپیشل آپریشنز سیل کی اچھی حکمت عملی سے 16 برس بعد اشتہاری کی گرفتاری ممکن ہوئی۔ آئی جی پنجاب نے ہدایت کی کہ اے کیٹیگری کے دیگر خطرناک اشتہاریوں کی گرفتاری کیلئے کریک ڈاؤن مزید تیز کیا جائے ۔
(ہینڈ آؤٹ نمبر863)
سیدمبشر حسین
ڈائریکٹر پبلک ریلیشن
پنجاب پولیس
***************************

Press Release Date:
Monday, September 2, 2024