اقدام قتل کے مقدمہ میں مطلوب اشتہاری عمان سے گرفتار

Aug 31, 2024

لاہور(سٹاف رپورٹر) پنجاب پولیس نے اقدام قتل کے مقدمہ میں مطلوب ایک اور خطرناک اشتہاری عمان سے گرفتار کرکے پاکستان منتقل کردیا ہے، ترجمان پنجاب پولیس نے بتایا کہ اشتہاری سکندر عثمان نے سیالکوٹ کے علاقہ پسرور میں لین دین کے تنازعہ پر اویس نامی شہری کو فائرنگ کا نشانہ بنایا اور واردات کے بعد بیرون ملک مفرور مجرم ہو گیا جو تھانہ صدر پسرور پولیس کو گزشتہ 2 سال سے مطلوب تھا،سپیشل آپریشن سیل نے انٹرپول سے اشتہاری کا ریڈ نوٹس جاری کروایا،مجرم کو عمان سے گرفتار کرکے پاکستان ڈی پورٹ کر دیا گیا،ائر پورٹ سے مجرم کو پنجاب پولیس سیالکوٹ کی ٹیم نے تحویل میں لے لیا، ترجمان پنجاب پولیس کہا کہ رواں سال بیرون ملک سے گرفتار اشتہاریوں کی مجموعی تعداد 65 ہوگئی ہے۔  

(روز نامہ نوائےوقت)

*********************