Aug 31, 2024
لاہور (کر ائم رپو رٹر) پولیس ملازمین کو طبی اخراجات کیلئے 17لاکھ 50ہزار روپے سے زائد فنڈز جاری کر دیئے۔ ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق راجن پور کے کانسٹیبل ارشاد احمد کو جگر ٹرانسپلانٹ آپریشن کیلئے 10لاکھ روپے دئیے گئے راولپنڈی کے غازی کانسٹیبل انعام علی کو میجر سرجری اور مصنوعی ٹانگ کیلئے 05لاکھ روپے جاری، سب انسپکٹر عبدالقیوم (ریٹائرڈ)کو اہلیہ کے کینسر کے علاج کیلئے اڑھائی لاکھ روپے دئیے گئے۔ سب انسپکٹر چوہدری بشیر احمد کی اہلیہ کے طبی اخراجات ادائیگی کا کیس سی پی او راولپنڈی کے ذریعے دوبارہ بھجوانے کی ہدایت کی گئی۔ ویلفیئر مینجمنٹ کمیٹی نے دیگر ملازمین کے کیسز پر بھی فنڈز ادائیگی کے احکامات جاری کئے۔
(روز نامہ پاکستان)
************************