آئی جی سے فنون لطیفہ میں مہارت رکھنے والے اہلکاروں کی ملاقات

Aug 31, 2024

لاہور(کر ائم رپو رٹر)انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انورسے فنون لطیفہ میں مہارت رکھنے والے ہونہار پولیس اہلکاروں نے سنٹرل پولیس آفس میں ملاقات کی، ٹریفک وارڈن امتیاز اور ڈولفن اہلکار گل زین نے آئی جی پنجاب کو اپنے تیارکردہ فن پارے دکھائے،آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انو رنے نیشنل کالج آف آرٹس کی تصویری نمائش میں پولیس اہلکاروں کے تیار کردہ فن پاروں کی شاندار پذیرائی پر مبارک باددی۔ آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی دونوں اہلکاروں کو شاباش، تعریفی اسناد دینے کا اعلان کیا۔ قبل ازیں پرنسپل نیشنل کالج آف آرٹس مرتضیٰ جعفری نے پولیس جوانوں کوبہترین فن پاروں پر خصوصی میڈلز، تعریفی اسناد سے نوازا۔ دونو ں اہلکاروں کے تیار کردہ سکیچز، لینڈ سکیپ، سٹی سکیپ اور کیلی گرافی فن پاروں کو سنٹرل پولیس آفس کی زینت بنایا گیا ہے۔

(روز نامہ پاکستان)

*********************