آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور پولیس ملازمین اور انکے اہلخانہ کی بہترین ہیلتھ ویلفیئر کیلئے پرعزم

آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور پولیس ملازمین اور انکے اہلخانہ کی بہترین ہیلتھ ویلفیئر کیلئے پرعزم
لاہور سمیت مختلف اضلاع میں تعینات پولیس افسران و اہلکاروں کو مختلف عارضوں کے علاج کیلئے 15 لاکھ سے زائد فنڈز جاری ۔
 
انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور پولیس ملازمین اور انکے اہلخانہ کی بہترین ہیلتھ ویلفیئر کیلئے پرعزم اور مصروف عمل ہیں جس کے تسلسل میں آئی جی پنجاب نے لاہور سمیت مختلف اضلاع میں تعینات پولیس افسران و اہلکاروں کو مختلف عارضوں کے علاج کیلئے 15 لاکھ سے زائد فنڈز جاری کر دئیے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق لاہور پولیس کے انسپکٹر ماجد اقبال بھٹی کو آنکھ کے آپریشن کیلئے اڑھائی لاکھ روپے دئیے گئے۔ ریٹائرڈ ڈی آئی جی ڈاکٹر مسعود سلیم کو اہلیہ کے طبی اخراجات کیلئے اڑھائی لاکھ روپے جاری کئے گئے ، لاہور پولیس کے ٹریفک وارڈن صابر حسین کو اہلیہ کے علاج کیلئے ڈیڑھ لاکھ روپے دئیے گئے اسی طرح شہید کانسٹیبل ضیاء اللہ کی اہلیہ کو سنگین بیماریوں کے علاج کیلئے ڈیڑھ لاکھ روپے جاری کئے گئے ، ساہیوال کے انسپکٹر وزیر احمد کو عارضہ قلب کے علاج کیلئے 01 لاکھ روپے دئیے گئے، ریٹائرڈ اسسٹنٹ محمد انور کو ہارٹ ٹریٹمنٹ کیلئے 01 لاکھ روپے جاری کئے گئے ، لاہور پولیس کے ڈرائیور کانسٹیبل محمد ریاض کو گردوں کے علاج کیلئے 01 لاکھ روپے دئیے گئے جبکہ باقی رقم مختلف بیماریوں کا شکار پولیس ملازمین کو اپنے اور اہلخانہ کے علاج معالجے کیلئے دی گئی ۔ آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے کہا کہ پولیس ملازمین کی ویلفیئر کیلئے نئے پراجیکٹس شروع کر رہے ہیں اور ہیلتھ تعاون کا دائرہ کار مزید وسیع کریں گے ۔ 
 

(ہینڈ آؤٹ  نمبر862)

سیدمبشر حسین

ڈائریکٹر پبلک ریلیشن

پنجاب پولیس

***************************

Press Release Date: 
Sunday, September 1, 2024