پنجاب پولیس کا بیرون ملک مفرور خطرناک اشتہاری مجرموں کی گرفتاری کیلئے کریک ڈاؤن جاری

پنجاب پولیس کا بیرون ملک مفرور خطرناک اشتہاری مجرموں  کی گرفتاری کیلئے کریک ڈاؤن جاری
ڈی جی خان میں دو شہریوں کو قتل کرنے والا اشتہاری مجرم سعودی عرب سے گرفتار ، پاکستان ڈیپورٹ کر دیا گیا
 
پنجاب پولیس کا بیرون ملک مفرور خطرناک اشتہاری مجرموں کی گرفتاری کیلئے کریک ڈاؤن جاری ہے جس کے تسلسل میں ڈیرہ غازی خان میں دو شہریوں کو قتل کرنے والا اشتہاری مجرم سعودی عرب سے گرفتار  کر لیا گیا ، مجرم کو پاکستان ڈیپورٹ کر دیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق اشتہاری مجرم جھارو ولد گل خان نے ڈیرہ غازی خان کے تھانہ گدائی کے علاقہ میں  جھگڑے کے دوران 02 شہریوں کو قتل کیا تھا، مجرم واردات کے بعد بیرون ملک فرار ہوگیا اور گزشتہ 02 سال سے پنجاب پولیس کو مطلوب تھا، پنجاب پولیس نے انٹرپول سے مجرم اشتہاری کا ریڈ نوٹس جاری کروایا، سعودی پولیس کے ساتھ کوارڈینیشن سے مجرم کو گرفتار کرکے پاکستان ڈی پورٹ کر لیا گیا، ائیر پورٹ سے ڈیرہ غازی خان پولیس نے اشتہاری کو اپنی تحویل میں لے لیا، ترجمان پنجاب پولیس نے بتایا کہ رواں سال بیرون ملک سے گرفتار اشتہاریوں کی مجموعی تعداد 66 ہوگئی ہے ۔ آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے بیرون ملک سے خطرناک اشتہاری کو گرفتار کرنے پر پولیس ٹیم کو شاباش دی ۔ آئی جی پنجاب نے ہدایت کی کہ اے کیٹیگری کے دیگر خطرناک اشتہاریوں کی گرفتاری کیلئے کریک ڈاؤن مزید تیز کیا جائے ، ایف آئی اے، انٹر پول کے تعاون سے خطرناک اشتہاریوں کو گرفتار کرکے قرار واقعی سزائیں دلوائی جائیں۔ 
 

(ہینڈ آؤٹ  نمبر860)

سیدمبشر حسین

ڈائریکٹر پبلک ریلیشن

پنجاب پولیس

***************************

Press Release Date: 
Sunday, September 1, 2024