پنجاب پولیس بیرون ملک مفرور سنگین جرائم میں ملوث اشتہاری مجرموں کی گرفتاری کیلئے مصروف عمل
پنجاب پولیس نے اقدام قتل کے مقدمہ میں مطلوب ایک اور خطرناک اشتہاری عمان سے گرفتار کرکے پاکستان منتقل کردیا، ترجمان پنجاب پولیس
انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی ہدایت پر پنجاب پولیس بیرون ملک مفرور سنگین جرائم میں ملوث اشتہاری مجرموں کی گرفتاری کیلئے مصروف عمل ہے جس کے تسلسل میں پنجاب پولیس نے اقدام قتل کے مقدمہ میں مطلوب ایک اور خطرناک اشتہاری عمان سے گرفتار کرکے پاکستان منتقل کردیا ہے، ترجمان پنجاب پولیس نے بتایا کہ اشتہاری سکندر عثمان نے سیالکوٹ کے علاقہ پسرور میں لین دین کے تنازعہ پر اویس نامی شہری کو فائرنگ کا نشانہ بنایا اور واردات کے بعد بیرون ملک مفرور مجرم ہو گیا جو تھانہ صدر پسرور پولیس کو گزشتہ 02 سال سے مطلوب تھا،سپیشل آپریشن سیل نے انٹرپول سے اشتہاری کا ریڈ نوٹس جاری کروایا،مجرم کو عمان سے گرفتار کرکے پاکستان ڈی پورٹ کر دیا گیا،ائر پورٹ سے مجرم کو پنجاب پولیس سیالکوٹ کی ٹیم نے تحویل میں لے لیا، ترجمان پنجاب پولیس کہا کہ رواں سال بیرون ملک سے گرفتار اشتہاریوں کی مجموعی تعداد 65 ہوگئی ہے۔
آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے آر پی او گوجرانوالہ طیب حفیظ چیمہ اور ڈی پی او سیالکوٹ کو شاباش دیتے ہوئے کہا کہ اے کیٹیگری کے خطرناک اشتہاریوں کی گرفتاری کیلئے کریک ڈاؤن مزید تیز کیا جائے۔ڈاکٹر عثمان انور نے کہا کہ ایف آئی اے، انٹر پول کے تعاون سے خطرناک اشتہاریوں کو گرفتار کرکے پاکستان واپس لایا جائے اور قانونی کاروائی جلد مکمل کرتے ہوئے قرار واقعی سزائیں دلوائی جائیں۔
(ہینڈ آؤٹ نمبر856)
سیدمبشر حسین
ڈائریکٹر پبلک ریلیشن
پنجاب پولیس
***************************

Press Release Date:
Friday, August 30, 2024