ڈی آئی جی محمد شہزاد آصف خان کے اعزاز میں الوداعی تقریب

Aug 30, 2024
 ڈی آئی جی سکیورٹی اینڈ ایڈمن سپیشل برانچ پنجاب محمد شہزاد آصف خان کا بطور آر پی او سرگودھا تبادلہ پر رابرٹس کلب پنجاب پولیس سپیشل برانچ ہیڈ کوارٹرز میں ان کے اعزاز میں الوداعی تقریب منعقد کی گئی جس میں ایڈیشنل آئی جی سپیشل برانچ ذوالفقار حمید مہمان خصوصی تھے،سپیشل برانچ ہیڈ کوارٹرز کے سینئر پولیس افسران نے تقریب میں شرکت کی،ایڈیشنل آئی جی سپیشل برانچ ذوالفقار حمید نے ڈی آئی جی محمد شہزاد آصف خان کو آر پی او سرگودھا تعیناتی پر مبارکباد دی اورنیک تمناؤں کا اظہار کیا،ایڈیشنل آئی جی سپیشل برانچ ذوالفقار حمید نے ڈی آئی جی محمد شہزاد آصف کو پھولوں کا گلدستہ اور یادگاری شیلڈ بھی دی،ڈی آئی جی محمد شہزاد آصف خان بطور ڈی آئی جی سکیورٹی اینڈ ایڈمن سپیشل برانچ پنجاب فرائض سر انجام دے رہے تھے، ایڈیشنل آئی جی سپیشل برانچ ذوالفقار حمید نے کہا کہ ڈی آئی جی محمد شہزاد آصف خان کا شمار پنجاب پولیس کے قابل افسران میں ہوتا ہے، ڈی آئی جی محمد شہزاد آصف کی سپیشل برانچ کے لیے گراں قدر خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا،محمد شہزاد آصف نے ڈی آئی جی سکیورٹی اینڈ ایڈمن سپیشل برانچ تعیناتی کے دوران شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔ اس موقع پرڈی آئی جی انٹیلیجنس سپیشل برانچ فیصل علی راجہ اور ایس پی ایڈمن کامران نواز سمیت سینئر پولیس افسران موجود تھے۔
(روز نامہ جہان پاکستان)
*************************