Aug 30, 2024
ترجمان پنجاب پولیس نے بتایا کہ رواں سال لاہور سمیت صوبہ بھر میں سنگین جرائم میں ملوث 87 ہزار سے زائد اشتہاری مجرم گرفتار کئے جن میں اے کیٹیگری کے 13491، بی کیٹیگری کے 74029 اشتہاری شامل ہیں۔ پولیس آپریشنز کے دوران 47 ہزار سے زائد عدالتی مفرور بھی گرفتار ہوئے جن میں اے کیٹیگری کے 3485 اور بی کیٹیگری کے 43656 عدالتی مفروران شامل ہیں، دوران آپریشنز 21942 ٹارگٹ آفینڈرز (عادی مجرم) بھی گرفتار کئے جن میں اے کیٹیگری کے 12679، بی کیٹیگری کے 9263 ٹارگٹ آفینڈرز شامل ہیں جبکہ سنگین جرائم میں مطلوب 65 اشتہاریوں کو بیرون ممالک سے گرفتار کرکے پاکستان منتقل کیا گیا.
(روز نامہ اوصاف)
***********************