اقوام متحدہ کے وفد کی آئی جی سے ملاقات، باہمی تعاون پر تبادلہ خیال

Aug 30, 2024

لاہو ر (کر ائم رپو رٹرسے)اقوام متحدہ کے ادارہ برائے ڈرگز اینڈ کرائم کے وفد نے سنٹرل پولیس آفس کا دورہ کیا، آفیسر ان انچارج ارسلان ملک نے قیاد ت کی ، سینئر ٹریننگ اینڈ ڈویلپمنٹ آفیسر آفتاب شعیب بھی وفد میں شامل تھے، وفد نے آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور سے ملاقات کی۔ پنجاب پولیس کے ٹریننگ اداروں کی کپیسٹی بلڈنگ اور فورس کی جدید ٹریننگ بارے تبادلہ خیال کیا گیا۔ آئی جی نے کہاکہ اقوام متحدہ کے ادارہ برائے ڈرگز اینڈ کرائم پنجاب پولیس کے ٹریننگ اداروں میں سمارٹ کلاس رومز قائم کرے گا، ان کلاس رومز میں جدید فیچرز سے مزین ٹیبلٹس، ای لرننگ سنٹر میں کمپیوٹر اور فرنیچر فراہم کئے جائیں گے، ڈاکٹر عثمان انورنے مزیدکہاکہ اقوام متحدہ کے ادارہ برائے ڈرگز اینڈ کرائم (UNODC) کے تعاون سے پنجاب پولیس کے تمام ٹریننگ اداروں کو سولر انرجی پر منتقل کیا جا رہا ہے۔

(روز نامہ جنگ)

***********************