لاہور : 80 مارکیٹوں میں اچانک پولیس نفری تعینات کر دی گئی

Aug 29, 2024

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 28 اگست2024ء) صوبائی دارالحکومت لاہور میں واقع 80 مارکیٹوں میں گزشتہ روز اچانک پولیس نفری تعینات کر دی گئی۔ پولیس حکام کے مطابق پولیس نفری ان مارکیٹوں کے ان تاجروں کو تحفظ فراہم کرنے کے لیے تعینات کی گئی ہے جو ہڑتال کی کال سے اختلاف کرتے ہوئے اپنی دکانیں کھولنا چاہتے ہیں۔ واضح رہے کی تعینات کی گئی نفری 2020 پولیس افسران اور اہلکاروں پر مشتمل تھی۔

(روز نامہ پاکستان)

********************