ڈی آئی جی سکیورٹی اینڈ ایڈمن سپیشل برانچ پنجاب محمد شہزاد آصف خان کا بطور آر پی او سرگودھا تبادلہ،
رابرٹس کلب پنجاب پولیس سپیشل برانچ ہیڈ کوارٹرز میں ڈی آئی جی محمد شہزاد آصف خان کے اعزاز میں الوداعی تقریب،
ایڈیشنل آئی جی سپیشل برانچ ذوالفقار حمید تقریب کے مہمان خصوصی تھے،
ڈی آئی جی سکیورٹی اینڈ ایڈمن سپیشل برانچ پنجاب محمد شہزاد آصف خان کا بطور آر پی او سرگودھا تبادلہ پر رابرٹس کلب پنجاب پولیس سپیشل برانچ ہیڈ کوارٹرز میں ان کے اعزاز میں الوداعی تقریب منعقد کی گئی جس میں ایڈیشنل آئی جی سپیشل برانچ ذوالفقار حمید مہمان خصوصی تھے،سپیشل برانچ ہیڈ کوارٹرز کے سینئر پولیس افسران نے تقریب میں شرکت کی،ایڈیشنل آئی جی سپیشل برانچ ذوالفقار حمید نے ڈی آئی جی محمد شہزاد آصف خان کو آر پی او سرگودھا تعیناتی پر مبارکباد دی اورنیک تمناؤں کا اظہار کیا،ایڈیشنل آئی جی سپیشل برانچ ذوالفقار حمید نے ڈی آئی جی محمد شہزاد آصف کو پھولوں کا گلدستہ اور یادگاری شیلڈ بھی دی،ڈی آئی جی محمد شہزاد آصف خان بطور ڈی آئی جی سکیورٹی اینڈ ایڈمن سپیشل برانچ پنجاب فرائض سر انجام دے رہے تھے، ایڈیشنل آئی جی سپیشل برانچ ذوالفقار حمید نے کہا کہ ڈی آئی جی محمد شہزاد آصف خان کا شمار پنجاب پولیس کے قابل افسران میں ہوتا ہے، ڈی آئی جی محمد شہزاد آصف کی سپیشل برانچ کے لیے گراں قدر خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا،محمد شہزاد آصف نے ڈی آئی جی سکیورٹی اینڈ ایڈمن سپیشل برانچ تعیناتی کے دوران شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔ اس موقع پرڈی آئی جی انٹیلیجنس سپیشل برانچ فیصل علی راجہ اور ایس پی ایڈمن کامران نواز سمیت سینئر پولیس افسران موجود تھے۔
(ہینڈ آؤٹ نمبر852)
سیدمبشر حسین
ڈائریکٹر پبلک ریلیشن
پنجاب پولیس
***************************

Press Release Date:
Thursday, August 29, 2024